Bharat Express DD Free Dish

Swami Sahajanand’s 75th death anniversary today: سوامی سہجانند کی 75ویں برسی آج: وارانسی پہنچے بھارت ایکسپریس کے CMD اُپیندر رائے کا شاندار استقبال، دیکھیے تصاویر

غازی پور میں سوامی سہجانند سرسوتی کی 75ویں برسی کے موقع پر عظیم الشان پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین و مینیجنگ ڈائریکٹر اُپیندر رائے بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے۔ ان کے وارانسی پہنچنے پر عوام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔

وارانسی میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اترپردیش کے غازی پور ضلع میں سوامی سہجانند سرسوتی کی 75ویں برسی پر آج (26 جون) ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب آج سوامی سہجانند سرسوتی پوسٹ گریجویٹ کالج-غازی پور میں سوامی سہجانند سرسوتی اسمرتی نیاس کی جانب سے منعقد کی جائے گی۔

اس تاریخی تقریب میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایڈیٹر اُپیندر رائے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ جب ایڈیٹر ان چیف اُپیندر رائے پروگرام میں شرکت کے لیے وارانسی پہنچے تولوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

وارانسی میں سی ایم ڈی اُپیندر رائے کے استقبال کے لیے امڈی بھیڑ۔

عام لوگوں نے سی ایم ڈی اُپیندر رائے کا پھول مالا سے پرتپاک استقبال کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read