دہلی یونیورسٹی میں مظاہرین طلبا کو پولیس نے حراست میں لیا۔
BBC Documentary Controversy: دہلی یونیورسٹی میں بی بی سی کی ڈاکیومنٹری ‘انڈیا: دی مودی کوئشچن’ سے پیدا ہوا تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ، جواہرلال نہرو یونیورسٹی اورامبیڈکریونیورسٹی کے بعد اب جمعہ کے روز دہلی یونیورسٹی میں ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ روکنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے بجلی کاٹ دی، جس کے بعد وہاں طلبا نے ہنگامہ کرنا شروع کردیا۔ ہنگامہ آرائی میں اضافہ ہوتا ہوا دیکھ کر یونیورسٹی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ اس کے علاوہ دہلی یونیورسٹی سے 4 طلبا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دہلی یونیورسٹی میں کچھ طلبہ تنظیموں نے بی بی سی کی ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ کا اعلان کیا تھا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ جمعہ کی شام 4 بجے آرٹس فیکلٹی کے گیٹ نمبر4 پر ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ ہوگی۔ حالانکہ دہلی یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسے کسی بھی انعقاد کی اجازت نہیں دی ہے۔
#WATCH | Students & members of NSUI protesting outside the Faculty of Arts at the University of Delhi, being detained by the Police
Provisions u/s 144 CrPC are imposed outside the Faculty,in wake of a call by NSUI-KSU for screening of a BBC documentary on PM Modi, at the Faculty pic.twitter.com/EYWjubCSfy
— ANI (@ANI) January 27, 2023
واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت نے بی بی سی کی ڈاکیومنٹری کو وزیراعظم اور ملک کے خلاف پروپیگنڈہ بتاچکی ہے۔ وزارت خارجہ اس سے متعلق کہہ چکا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ ڈاکیومنٹری کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے، لیکن یہ منصفانہ نہیں ہے، یہ پروپیگنڈہ ہے۔
-بھارت ایکسپریس