سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کوبڑی راحت ملی ہے۔ دو پین کارڈ معاملے میں بیٹے عبداللہ اعظم خان کے ساتھ رام پورجیل میں بند اعظم خان کوایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے فوج کے جوانوں پرکئے گئے تبصرہ کے معاملے میں بری کردیا ہے۔ ایم پی-ایم ایل اے اسپیشل کورٹ، رام پورنے آج سنائے گئے اپنے فیصلے میں اعظم خان کو بری کردیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ سال 2017 کی انتخابی مہم کے دوران اعظم خان پرالزام تھا کہ انہوں نے فوج کے جوانوں سے متعلق متنازعہ تبصرہ کیا۔ اس بیان کی بنیاد پربی جے پی لیڈرآکاش سکسینہ نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ 8 سالوں تک چلی سماعت کے بعد آج عدالت نے حتمی فیصلہ سنایا اوراعظم خان کوالزامات سے بری کردیا۔ عدالت نے مانا کہ معاملے میں مناسب ثبوت پیش نہیں کئے جاسکے، جس کی بنیاد پراعظم خان کوالزامات سے بری کیا جاتا ہے۔
رام پورجیل میں بند ہیں اعظم خان اورعبداللہ اعظم
اس بنیاد پراعظم خان کوکسی بھی الزام میں قصوروارنہیں پایا گیا اورانہیں پوری طرح سے بری کردیا گیا۔ حالانکہ اعظم خان اس وقت دوپین کارڈ معاملے میں قصوروارٹھہرائے جانے کے بعد رام پورجیل میں بند ہیں۔ ان کے بیٹے عبداللہ اعظم بھی اسی معاملے میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ آج آئے نئے فیصلے کے بعد ان کے حامیوں میں خوشی کی لہردوڑگئی۔ حالانکہ اعظم خان ابھی جیل میں ہی رہیں گے۔ فیصلے کودیکھتے ہوئے کورٹ احاطے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اس دوران پولیس اہلکاروں کوتعینات کیا گیا تھا اور سبھی متعلقہ فریق کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی تھی۔ اعظم خان کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد ان کے حامیوں میں خوشی کا ماحول نظرآیا۔ حالانکہ ان کے حامیوں نے خاموشی کا مظاہرہ کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

