Bharat Express DD Free Dish

Asaram Bail Case: آسا رام کو عدالت سے بڑی راحت، گجرات ہائی کورٹ نے سنایا یہ بڑا فیصلہ

آسا رام عمرقید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اس کی عارضی ضمانت کو 7 جولائی تک کے لئے بڑھا دی گئی۔ موجودہ ضمانت کی مدت 30 جون کو ختم ہونے والی ہے۔

آسارام کو گجرات ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔

Asaram Bapu Bail Case: گجرات ہائی کورٹ نے جمعہ (27 جون) کو 2013 کے آبروریزی معاملے میں آسا رام کوبڑی راحت دی ہے۔ اس کی عارضی ضمانت کو7 جولائی تک بڑھا دی ہے۔ اس معاملے میں عمرقید کی سزا کاٹ رہا ہے۔  جسٹس الیش وورا اورسندیپ بھٹ کی بینچ نے عرضی کی سماعت کے دوران آسام رام کی عبوری ضمانت کوتین ماہ سے بڑھا دیا، جوپہلے 28 مارچ کودی گئی تھی۔ اس کی مدت 30 جون کوختم ہورہی ہے۔

آسا رام کے وکیل نے کیا کہا؟

آسا رام (86 سال) صحت کی بنیاد پرضمانت پرہے۔ ضمانت مدت اس لئے بڑھائی گئی ہے تاکہ اس کا وکیل عرضی میں ضروری دستاویز جمع کرسکے۔ اس معاملے پرآئندہ سماعت 2 جولائی کو ہوگی۔ آسارام کے وکیل نے دستاویز جمع کرنے کے لئے کچھ دنوں کی ملت مانگتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عدالت کے 28 مارچ کو عارضی ضمانت دیئے جانے کے بعد جودھپورہائی کورٹ سے حکم ملنے کے عمل کی وجہ سے 10 دن برباد ہوگئے تھے اورآسا رام کو7 اپریل کورہا کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’اس لئے میں دو دن کا وقت دینے کی گزارش کرتا ہوں تاکہ اگرپیرکے روزمعاملے کی سماعت ہوتی ہے تومیں دستاویزریکارڈ پررکھ سکوں اوروہ (مدعا علیہان) بھی اس کی تصدیق کرسکیں۔‘‘

عدالت نے کیا کہا؟

عدالت نے اپنے حکم میں کہا، “موجودہ کیس کےعجیب حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے، خاص طورپرنیشنل لیگل سروسزاتھارٹی (نالسا) سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم عارضی ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر رہے ہیں۔” ہائی کورٹ نے 28 مارچ کو آسا رام کو تین ماہ کے لئے غیرمستقل ضمانت دی تھی کیونکہ سپریم کورٹ کے ذریعہ انہیں دی گئی عبوری ضمانت 31 مارچ کو ختم ہو رہی تھی۔ ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے ایک الگ فیصلہ دیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ تیسرے جج کوبھیج دیا گیا تھا، جس نے آسارام ​​کوتین ماہ کے لیے عارضی ضمانت دینے کے حق میں فیصلہ سنایا۔

آسا رام کو ملی عمرقید کی سزا

گاندھی نگر کی ایک عدالت نے جنوری 2023 میں آسا رام کو آبروریزی معاملے میں عمرقید کی سزا سنائی تھی۔ آسا رام 2013 میں راجستھان میں اپنے آشرم میں ایک نابالغ لڑکی کے جنسی استحصال کے ایک دیگر معاملے میں بھی عمرقید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ موجودہ معاملے میں اسے سورت کی رہنے والی ایک خاتون شاگرد کے ساتھ 2001 سے 2006 کے درمیان کئی بار آبروریزی کرنے کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read