Bharat Express DD Free Dish

Association for Protection of Civil Rights: اے پی سی آر تلنگانہ ٹیم کو ملی بڑی قانونی کامیابی، فساد کیس میں گرفتار 20 افراد کو راحت دلوانے میں کی مدد

اے پی سی آر تلنگانہ لیگل ٹیم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام 20 افراد جلد از جلد اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں۔ اس مقصد کے لیے تنظیم نے رہائی کے لیے درکار مجموعی رقم کا انتظام بھی خود ہی کیا۔ تنظیم کے مطابق یہ اقدام ان خاندانوں کی مالی و ذہنی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، جو مسلسل پولیس نگرانی، پوچھ گچھ اور دباؤ کے باعث شدید پریشانی کا شکار تھے۔

حیدرآباد/تلنگانہ: ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) تلنگانہ چیپٹر نے ضلع ملکاجگیری میں درج ایک فساد کیس میں گرفتار 20 افراد کو قانونی راحت دلانے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ 2 مئی 2026 کو ہونے والی اس پیش رفت کے نتیجے میں متاثرہ خاندانوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ اس قانونی مہم کی قیادت معروف وکیل ایڈووکیٹ برکت علی خان نے کی، جن کی مسلسل قانونی جدوجہد کے بعد عدالت سے ملزمان کی رہائی ممکن ہو سکی۔ یہ مقدمہ فساد، مشترکہ نیت (Common Intention) اور عوامی ہم آہنگی میں خلل ڈالنے جیسے الزامات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ اے پی سی آر تلنگانہ نے ابتدا ہی سے مؤقف اختیار کیا کہ گرفتار کیے گئے افراد کو بے بنیاد طور پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے۔ تنظیم نے فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے عدالت سے رہائی کی درخواست دائر کی اور مسلسل پیروی کے ذریعے ضمانتی شرائط میں نمایاں نرمی حاصل کی۔

متاثرہ افراد کو آئندہ بھی قانونی معاونت یقین دہانی

عدالت نے ابتدائی طور پر فی فرد 50 ہزار روپے کی سکیورٹی رقم مقرر کی تھی، تاہم اے پی سی آر کے مؤثر دلائل اور قانونی کاوشوں کے نتیجے میں یہ رقم پہلے 15 ہزار روپے اور بعد ازاں کم کرکے صرف 10 ہزار روپے فی فرد کر دی گئی، جس سے متاثرہ خاندانوں پر مالی بوجھ میں نمایاں کمی آئی۔ اے پی سی آر تلنگانہ لیگل ٹیم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام 20 افراد جلد از جلد اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں۔ اس مقصد کے لیے تنظیم نے رہائی کے لیے درکار مجموعی رقم کا انتظام بھی خود ہی کیا۔ تنظیم کے مطابق یہ اقدام ان خاندانوں کی مالی و ذہنی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، جو مسلسل پولیس نگرانی، پوچھ گچھ اور دباؤ کے باعث شدید پریشانی کا شکار تھے۔ اے پی سی آر تلنگانہ ٹیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ کامیابی اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ قانونی امداد اور آئینی حقوق کا تحفظ ایک جمہوری معاشرے میں نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ تنظیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نہ صرف متاثرہ افراد کو آئندہ بھی قانونی معاونت فراہم کرتی رہے گی بلکہ مقدمے کی مکمل نگرانی بھی جاری رکھے گی تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read