مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو پونے میں مراٹھا جنگجو پیشوا باجی راؤکے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہ باجی راؤ میں ایک اچھے سپاہی کی تمام خصوصیات موجود تھیں۔ انھوں نے کہا کہ مراٹھا جنگجو پیشوا باجی راؤ کی یادگار قائم کرنے کے لیے سب سے بہترین جگہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑکواسیا ہی تھی۔
امت شاہ نے پیشوا باجی راؤ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’انھوں نے ملک کے لیے اور ہماری آزادی کے لیے ناقابل یقین کام کیا ہے… ایک ایسے فرد کی بہترین مثال جس میں ایک اچھے سپاہی کی خوبیاں تھیں، پیشوا باجی راؤ تھت… 21 سالوں میں انھوں نے 41 جنگیں لڑیں اور اس ریکارڈ کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔۔‘‘
पुणे के खडकवासला में महान राष्ट्रभक्त और मराठा गौरव के प्रतीक श्रीमंत बाजीराव पेशवा ‘प्रथम’ की प्रतिमा के अनावरण कार्यक्रम से लाइव…
महान राष्ट्रभक्त आणि मराठा गौरवाचे प्रतीक श्रीमंत बाजीराव पेशवे ‘प्रथम’ यांच्या प्रतिमा अनावरण सोहळ्यातून लाइव्ह. https://t.co/O1SOXSKd9J
— Amit Shah (@AmitShah) July 4, 2025
انھوں نے مزید کہا کہ ’’اگر شیواجی مہاراج کی وراثت کو پیشوا باجی راؤ آگے نہ بڑھاتے، تو ملک کا اصل کردار ختم ہو جاتا۔ وہ نہ صرف ہمارے ملک کے لیے بلکہ ہمارے ’سوراج‘ کے لیے بھی لڑے۔ یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پیشوا باجی راؤ کا ملک کے لیے جو وژن تھا اسے آگے بڑھائیں۔ ہم یہی کر رہے ہیں اور اس کی ایک بہترین مثال ہمارا آپریشن سندور ہے۔‘‘
اس سے قبل اپنے دو روزہ دورے پر مہاراشٹر پہنچنے پر وزیر داخلہ امت شاہ کا استقبال مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے پونے میں ہوائی اڈے پر کیا۔ اس دورے میں ریاست بھر میں کئی اعلیٰ سطحی میٹنگز، عوامی خطابات اور تنظیمی جائزے متوقع ہیں۔ امت شاہ کے دفتر نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ ’’مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر پونے پہنچے۔ ہوائی اڈے پر وزیر اعلی جناب دیویندر فڈنویس اور سینئر کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



