وزیر داخلہ امت شاہ نے مرہٹہ جنگجو شریمنت باجی راؤ پیشوا کو ان کی جینتی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انھیں مادرِ وطن کا ناقابل شکست محافظ قرار دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں امت شاہ نے باجی راؤ کی عسکری حکمت عملی، وطن دوستی اور سوراج کے لیے قربانیوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ امت شاہ نے لکھا کہ ’’شریمنت باجی راؤ پیشوا نے میدان جنگ میں داؤ پیچ سے لے کر حکمت عملی تک ہر محاذ پر مغل حملہ آوروں کو شکست دی اور سلطنتوں کے درمیان توازن قائم کر کے مادر وطن کی سلامتی کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔‘‘
श्रीमंत बाजीराव पेशवा जी ने युद्ध के मैदान में कूटनीति से लेकर रणनीति तक, हर मोर्चे पर मुगल आक्रांताओं को पराजित किया और साम्राज्यों के बीच संतुलन स्थापित कर मातृभूमि की सुरक्षा को अभेद्य बनाया। धर्म और स्वराज के प्रति आजीवन संकल्पित रहने वाले बाजीराव पेशवा जी ने जहाँ-जहाँ गुलामी… pic.twitter.com/h1hLvCjoxl
— Amit Shah (@AmitShah) August 18, 2025
انھوں نے مزید کہا کہ ’’زندگی بھر مذہب اور سوراج کے لیے کاربند رہنے والے باجی راؤ پیشوا نے جہاں جہاں غلامی کی نشانیاں تھیں، انھیں مٹا کر آزادی کے چراغ روشن کیے اور نوجوانوں کے دل میں سوراج کی قدریں بھر دیں۔ میں ناقابل شکست جنگجو شریمنت باجی راؤ پیشوا کو ان کی جینتی پر سلام کرتا ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ باجی راؤ پیشوا کو بھارتی تاریخ کا ایک عظیم جرنیل مانا جاتا ہے جنھوں نے 18ویں صدی میں مرہٹہ سلطنت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا۔ انھیں جنگی حکمت عملی اور برق رفتاری سے کیے جانے والے حملوں کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔
امت شاہ کا یہ خراجِ عقیدت ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں تاریخ کے عظیم قومی ہیروز کو دوبارہ اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کو ان کی قربانیوں سے جوڑنے کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق حکومت مستقبل قریب میں باجی راؤ پیشوا کی زندگی پر مبنی تقریبات اور معلوماتی پروگرامز کا بھی انعقاد کر سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




