Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah Kicks Off Assam Poll Campaign: امت شاہ نے آسام میں بجا دیا انتخابی بگل، کہا-دراندازوں کو آباد کرنے والے ریاست کی قیادت نہیں کر سکتے، جانیے کس کی طرف ہے اشارہ

انھوں نے آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور لوک سبھا میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر گورو گوگوئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے لاکھوں ایکڑ زمین دراندازوں سے واگزار کروائی ہے، لیکن گورو گوگوئی اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ نے جمعہ کے روز آسام میں 2026 کے اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وہ گوہاٹی کے کھاناپارا میں ویٹرنری کالج میدان میں منعقدہ این ڈی اے کے ’’پنچایت پرتیندھی سمّیلن‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں امت شاہ نے کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آسام ایسے لیڈران کے ہاتھوں نہیں چلایا جا سکتا جو ’’دراندازوں کو بسائیں اور بار بار پاکستان کا دورہ کریں‘‘۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا شرما کی قیادت میں بی جے پی نے آسام میں ترقی اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہیمنتا بسوا شرما کی قیادت میں آسام میں سرمایہ کاری اجلاس منعقد کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5.18 لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جن میں سے 1.40 لاکھ کروڑ روپے کے منصوبے زمینی سطح پر نافذ بھی ہو چکے ہیں۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے مہا پرش شریمنت شنکر دیو اور مہا پرش مادھو دیو سے منسلک استروں (مذہبی مقامات) سے دراندازوں کی تجاوزات ختم کر کے ان کی حرمت کو بحال کیا ہے۔ دریں اثنا حال ہی میں ہونے والے پنچایتی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’’بی جے پی کی جیت اتنی بڑی تھی کہ کانگریس کو دوربین سے بھی ڈھونڈنا مشکل ہے۔‘‘

انھوں نے آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور لوک سبھا میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر گورو گوگوئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے لاکھوں ایکڑ زمین دراندازوں سے واگزار کروائی ہے، لیکن گورو گوگوئی اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ امت شاہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ’’چاہے جتنی بھی مخالفت ہو، ہم دراندازوں سے ہر انچ زمین واپس لیں گے، کیوں کہ یہ زمین ہمارے نوجوانوں کا حق ہے۔‘‘ امت شاہ نے اس موقع پر پنچایتی انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آسام میں حلقہ بندی کے بعد پہلا انتخاب تھا، جس میں این ڈی اے کو شاندار کامیابی ملی۔ آخر میں امت شاہ نے این ڈی اے کے تمام کارکنوں اور نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ 2026 کے اسمبلی انتخابات کے لیے ابھی سے تیاری شروع کر دیں اور آسام میں تیسری بار بی جے پی کی حکومت بنائیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read