مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر برائے تعاون، امت شاہ نے اتوار کے روز وزارت تعاون کی چار سالہ تکمیل کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت کی جانب سے اختیار کیے گئے ‘پانچ پی (5 Ps)’ فریم ورک کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ چار برسوں میں 60 سے زائد اقدامات کیے گئے ہیں۔ امت شاہ نے کہا: وزارت تعاون نے اپنے چار برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 60 سے زیادہ پہل قدمیاں کیں، جو ‘پانچ پی’ پر مبنی ہیں۔
انہوں نے ‘پانچ پی’ کا مفہوم کچھ یوں بیان کیا:
پہلا P — People (عوام): ان تمام اقدامات کا بنیادی فائدہ ملک کی عوام کو پہنچے گا۔
دوسرا P — Pack (پیک): یعنی بنیادی کوآپریٹو سوسائٹیوں کو مضبوط کرنا۔
تیسرا P — Platform (پلیٹ فارم): قومی و ڈیجیٹل سطح پر کوآپریٹو سرگرمیوں کے لیے پلیٹ فارمز کی فراہمی۔
چوتھا P — Policy (پالیسی): پالیسیوں کے ذریعے کوآپریٹو تحریک کو سمت دینا۔
پانچواں P — Prosperity (خوشحالی): خوشحالی صرف فرد کی نہیں، بلکہ پورے سماج کی ہو۔ امیروں کی نہیں بلکہ مزدوروں اور کسانوں کی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت کے بغیر کوآپریٹو ادارے دیرپا نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے تمام کوآپریٹو رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اپنے عمل میں بنیادی قدریں اپنائیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کوآپریٹو شفافیت کے بغیر زیادہ دن نہیں چل سکتے… جہاں ٹیکنالوجی کو قبول نہیں کیا گیا، وہاں کوآپریٹو مسابقت کا سامنا نہ کر سکے اور ختم ہو گئے… جس ادارے میں ارکان کے مفادات کو ترجیح نہیں دی گئی، وہ ادارے بھی بند ہو گئے… ہم سب کوآپریٹو رہنماؤں کو چاہیے کہ ہم تین بنیادی اقدار کو اپنے عمل کا حصہ بنائیں۔
وزارت تعاون: ایک وژن — سہکار سے سمردھی
وزارت تعاون جولائی 2021 میں قائم کی گئی تھی تاکہ سہکار سے سمردھی یعنی تعاون کے ذریعے خوشحالی کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ اس کے تحت کئی ایسی اسکیمیں شروع کی گئیں جن کا مقصد بنیادی سطح پر کوآپریٹو اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔ وزارت کے سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، یہ وزارت ملک میں کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے ایک علیحدہ انتظامی، قانونی، اور پالیسی فریم ورک فراہم کرتی ہے۔
وزارت کے اہم کاموں میں شامل ہیں:
کوآپریٹوز کے لیے کاروباری آسانی (Ease of Doing Business) کے عمل کو ہموار کرنا
کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیوں کی ترقی
دیہی سطح پر ہر پسماندہ طبقے کو ترقی تک رسائی دلانا
ہر گاؤں کو کوآپریٹو سے جوڑنا
سہکار سے سمردھی کے منتر کے ذریعے ہر گاؤں اور ملک کو خوشحال بنانا
وزارت کا مقصد کوآپریٹو نظام کو ایک حقیقی عوامی تحریک بنانا ہے، جو نچلی سطح تک پہنچے اور ایک ایسا معاشی ماڈل قائم کرے جس میں ہر رکن ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ کام کرے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


