وزیر داخلہ امت شاہ
Amit Shah criticized the Congress:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجستھان کے ادے پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت کے 9 سالہ دور حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے 9 سال قابل فخر کارناموں اور ترقی کی سرگرمیوں کے انجام دینے سے پُر ہیں ۔ گاندھی گراؤنڈ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ملک کو محفوظ بنایا ہے۔ ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں قبائلی سماج کو عزت ملی۔ ہم نے قبائلی برادری کی ایک خاتون کو صدارت کے عہدے فائز کیا ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا کہ اب اپوزیشن کے تمام لیڈر پٹنہ میں جمع ہو گئے ہیں۔ متعدد سیاسی جماعتوں کے 21 لوگ تھے۔ 21 لاکھ کے بدعنوانی میں ملوث لوگ جمع تھے۔ راہل گاندھی کو وزیر اعظم بنانے کے لیے 21 پارٹیاں اکٹھی ہوئی ہیں۔ اگر راہل بابا وزیر اعظم بنتے ہیں تو یہ گھوٹالے اور بدعنوانی ہندوستان کا مقدر بن جائے گی۔ اگر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنتے ہیں تو یہ بد عنوانی میں ملوث لوگ سلاخوں کے پیچھے جائیں گے۔
امت شاہ نے کہا کہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اپنی عمر کے اس مرحلہ میں ادھر ادھر خوا مخواہ گھوم رہے ہیں۔ اگر کوئی انہیں اس ملاقات کی ویڈیو دکھائے تو وہ جان جائیں گے کہ ان کی حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ آج میواڑ کی سرزمین پر جو منظر میرے سامنے ہے وہ بتاتا ہے کہ 2023 اور 2024 میں مکمل اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی حکومت بننے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ان 9 سالوں میں کروڑوں کسانوں کو سالانہ 6000 روپے ملے ہیں۔ جل جیون مشن کے تحت مودی نے ہر غریب کے گھر میں نل کا پانی پہنچانے کا کام شروع کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مفت اناج دینے کا کام کر رہی ہے۔ کانگریس حکومت کے دوران صرف 90 ایکلویہ اسکول تھے لیکن مودی حکومت میں 2014 سے اب تک 500 سے زیادہ ایکلویہ اسکول بن چکے ہیں۔ ہم نے 30 لاکھ سے زیادہ طلباء کو اسکالرشپ دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔