Bharat Express DD Free Dish

HM Amit Shah calls for strict action against fugitives: امت شاہ نے سی بی آئی کانفرنس میں بدعنوانی، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا کیا اعلان

امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ایک مربوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کے ذریعے ہندوستانی ایجنسیاں اب عالمی سطح پر مفرور افراد کا سراغ لگانے اور انہیں ہندوستان لانے میں اہم رول اداکررہی  ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کے روز نئی دہلی میں منعقدہ ایک کانفرنس “مفروروں کی حوالگی: چیلنجز اور حکمت عملی” سے خطاب کیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانب سے کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا: “ہم بدعنوانی، منظم جرائم اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپناتے ہیں۔امت شاہ نے کہا کہ بھارت میں اب بدعنوانی، جرائم اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو مزید سختی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نہ صرف ملک کے اندر موجود مجرموں کے خلاف بلکہ بیرونِ ملک بیٹھ کر بھارت میں جرائم کرانے والوں کے خلاف بھی زیرو ٹالرنس ہونا چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کیا کہا؟

  وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بھارت اب بدعنوانی، جرائم اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو مزید سختی سے نافذ کر رہا ہے۔ ہمیں نہ صرف ملک میں مقیم مجرموں کے لیے بلکہ ملک سے باہر سے جرائم کرنے والوں کے لیے بھی زیرو ٹالرنس ہونا چاہیے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ،جو ملک کے باہر سے جرائم، بدعنوانی اور دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
مفرور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی

 وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا،ہندوستانی حکومت نے مفروروں کے خلاف کارروائی کو مزید موثر بنانے کے لیے تین نئے فوجداری قوانین میں ‘بھارت پول’ اور ٹرائل ان غیر حاضری (ملزمان کی موجودگی کے بغیر ٹرائل اور فیصلہ) جیسی دفعات متعارف کروائی ہیں۔ ان دفعات کے ذریعے ہم کسی بھی مفرور کو انصاف کے کٹہرے میں لا سکیں گے، چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی ہو۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جرائم اور مجرموں کی رفتار چاہے کتنی ہی تیز کیوں نہ ہو، انصاف کی پہنچ اس سے بھی تیز ہونی چاہیے۔
حکومت مفرور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے
وزیر داخلہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہر مفرور کے خلاف بے رحم رویہ اپنایا جائے، چاہے وہ معاشی مجرم ہو، سائبر کرائم، دہشت گرد، یا منظم جرائم کے نیٹ ورک کا حصہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ ایسے تمام مجرموں کو ہندوستانی نظام انصاف کے سامنے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
مفرور افراد نہیں ملے گی عالمی پناہ
امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ایک مربوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کے ذریعے ہندوستانی ایجنسیاں اب عالمی سطح پر مفرور افراد کا سراغ لگانے اور انہیں ہندوستان لانے میں اہم رول اداکررہی  ہیں۔
امت شاہ کا وژن
اس سلسلے میں امت شاہ نے مزید کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہمارا مقصد ایک مضبوط ہندوستان ہے، جو سرحدی سلامتی، قانون کی حکمرانی اور اسمارٹ ڈپلومیسی کے ذریعے دنیا میں اپنے کردار کو بڑھاتا ہے۔یہ ہماری پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گا۔ آج، ہم ان تین شعبوں کے امتزاج پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں: عالمی آپریشنز، مضبوط رابطہ کاری اور اسمارٹ ڈپلومیسی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read