نئی دہلی: امرناتھ یاترا کی تیاریوں کے تحت، مرکزی وزارت داخلہ نے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسزکی 670 کمپنیوں کی تعیناتی کومنظوری دے دی ہے۔ یہ اس سال تیرتھ یاترا کے لئے نیم فوجی دستوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعیناتی مانی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان اضافی فورسیزکی تعیناتی جموں وکشمیرانتظامیہ کی آپسی ہم آہنگی سے کی جائے گی۔ یہ تعیناتی 25 جون سے پہلے پوری کرلی جائے گی، تاکہ بال ٹال اورپہلگام، دونوں شاہراہوں پرپورے راستے کی سیکورٹی کویقینی بنایا جاسکے۔
اس تعیناتی میں بالتال اورننوان کے بیس کیمپ، جموں میں یاتری نواس، جموں سری نگرقومی شاہراہ، پٹھان کوٹ-جموں ہائی وے اوردیگراہم علاقے شامل ہیں، جنہیں یاتری اکثراستعمال کرتے ہیں۔ سیکیورٹی کومضبوط بنانے کے لئے روڈ اوپننگ پارٹیز(آراوپیز) کی تعیناتی پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔
تیرتھ یاتریوں کی تعداد میں اضافہ
وہیں، جموں-سری نگرریلوے کاریڈورکے ساتھ ساتھ ہائی وے پربھی ’ایریا ڈومینیشن پٹرول‘ اورباقاعدہ نگرانی میں اضافہ کیا جائے گا۔ یہ قدم ان تیرتھ یاتریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے، جواس باروندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں میں سفرکرسکتے ہیں۔ سی اے پی ایف اہلکاروں کو یاترا کے پورے راستے پرتعینات کیا جائے گا، جس کی شروعات جموں وکشمیر کے گیٹ وے سے لکھن پورسے ہوکرامرناتھ گفا مندرتک ہوگی۔ ہندوستانی فوج بھی تیرتھ یاترا شاہراہوں اور’پوترگفا مندر‘ کے آس پاس کی اسٹریٹجک بلندیوں کومحفوظ کرکے ایک اہم کردار نبھائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
