Urdu Conclave 2026

Protest Against Waqf Amendment Bill: وقف ترمیمی بل کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا احتجاج، بڑی تعداد میں لوگ ہوئے شامل

اے آئی ایم پی ایل بی کے مطابق، اس احتجاج میں کانگریس، ٹی ایم سی، آر جے ڈی، جے ایم ایم، این سی پی، ایس پی، اے آئی ایم آئی ایم، ڈی ایم کے، اکالی دل، شیو سینا اور آئی یو ایم ایل کے نمائندے شرکت کی۔

وقف ترمیمی بل کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا احتجاج

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے آج سے دہلی کے جنتر منتر پر وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی گیا۔ وقف املاک کے تحفظ کے لیے بورڈ نے مسلمانوں سے اس بل کے خلاف احتجاج میں جنتر منتر پر جمع ہونے کی اپیل کی۔ اس میں کئی مسلم تنظیموں نے بھی حصہ لیا۔ احتجاج میں شامل ہونے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جنتر منتر پہنچے۔

اے آئی ایم پی ایل بی کے مطابق، اس احتجاج میں کانگریس، ٹی ایم سی، آر جے ڈی، جے ایم ایم، این سی پی، ایس پی، اے آئی ایم آئی ایم، ڈی ایم کے، اکالی دل، شیو سینا اور آئی یو ایم ایل کے نمائندے شرکت کی۔

مسلمانوں کی زمین چھیننا ان کا مقصد: اویسی

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے دہلی کے جنتر منتر پر وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج میں کہا، ’’نریندر مودی کی حکومت وقف بل کے حوالے سے قانون بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مقصد ایک ہی ہے کہ امن کو خراب کیا جائے۔ پی ایم کا مقصد مندر اور مسجد کے نام پر لڑتے رہیں۔ پی ایم ایسے ختم کر رہے ہیں کہ وقف بائے ہوزر نہیں رہے گا۔ دہلی میں 123 جائیدادیں ایسی ہیں۔ ڈی ایم حکومت کے حق میں ہی فیصلہ دے گا۔ اگر یہ قانون بنتا ہے تو پارلیمنٹ کی مسجد کے باہر نوٹس لگا کر کہہ دیں گے کہ یہ وقف پراپرٹی نہیں ہے۔ ان کا مقصد ایک ہی ہے مسلمانوں کی مذہبی اور سیاسی شناخت چھین لی جائے، پراپرٹی چھین لی جائے۔‘‘

قانون کا مقصد سماج میں نفرت پھیلانا ہے: گورو گوگوئی

وہیں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا، ’’ہمارا ملک بھائی چارے پر چلے گا۔ جے پی سی کمیٹی میں تاناشاہی ہوئی۔ بار بار ہم کہتے تھے کہ کمیٹی میں آئین کے ساتھ پارلیمنٹ کے قواعد کے ساتھ بھی ناانصافی ہو رہی ہے۔ اس قانون کا مقصد سماج میں نفرت پھیلانا ہے۔

آخری سانس تک اس بل کے خلاف لڑیں گے: ایس پی

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو نے کہا، ’’میں اپنے لیڈر اکھلیش یادو کی طرف سے آپ کو یقین دلانے آیا ہوں کہ ایس پی آخری سانس تک اس بل کے خلاف لڑے گی۔ جہاں جہاں یہ بل جائے گا، ہم وہاں وہاں لڑیں گے۔ ہمیں جتنی ہی قربانی دینی پڑے، ہم اس بل کو پاس نہیں ہونے دیں گے۔ آپ کی دعاؤں سے، ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ اگر زبردستی بل لایا گیا تو پارلیمنٹ کو چین سے چلنے نہیں دیں گے۔ حکومت جانتی ہے کہ ریلوے اور دفاع کے بعد سب سے زیادہ زمین وقف کے پاس ہے۔ ملک میں مسلمان بھائیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ اکھلیش یادو کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ ہر سطح پر لڑیں گے۔

’’اس کا نتیجہ بہت برا ہوگا‘‘

 احتجاج کے دوران اپنے خطاب میں بی جے ڈی ایم پی محب اللہ خان نے کہا، ’’ہماری تجاویز کو جے پی سی نے مانا نہیں۔ کیوں مسلمانوں کے مذہب میں ہی گھسنا چاہتے ہیں؟ ہمارے مذہب میں گھسنے کی کیا ضرورت ہے؟ ہماری قوم کے اندر جو مرکزی حکومت ہماری برادری میں گھسنے کی کوشش کر رہی ہے، اس کا نتیجہ بہت برا ہو گا۔ آپ لوگ آگ سے کھیل رہے ہیں، اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read