نئی دہلی: اتر پردیش کے ایودھیا میں منعقد ہونے والے دیپ اُتسو 2025 کے بیچ ریاستی سیاست میں ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا اب بی جے پی حکومت میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کے عہدے ختم کر دیے گئے ہیں؟
اشتہار سے ڈپٹی وزرائےاعلیٰ کی تصویریں غائب
اکھلیش یادو کا اشارہ اس سرکاری اشتہار کی طرف تھا جو دیپ اُتسو کے موقع پر بڑے اخبارات میں شائع ہوا۔ اس اشتہار میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصاویر تو نمایاں تھیں، مگر دونوں ڈپٹی وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک کے نہ نام شامل تھے اور نہ ہی تصاویر۔ اشتہار میں صرف وزیرزراعت سوریہ پرتاپ شاہی اور وزیر سیاحت جے ویر سنگھ کے نام درج کیے گئے تھے۔
’’بی جے پی حکومت میں بالادستی کی سوچ حاوی‘‘
اکھلیش یادو نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بی جے پی حکومت میں ایک ’’پربھتوا وادی سوچ‘‘ (بالادستی کی ذہنیت) حاوی ہے جہاں کچھ مخصوص رہنماؤں کو نمایاں کر کے دوسروں کی حیثیت محدود کر دی جاتی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ’’عوام پوچھ رہی ہے کہ کیا یوپی بی جے پی حکومت میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کے دونوں عہدے ختم کر دیے گئے ہیں؟ اشتہار میں جونیئر وزیروں کے نام تو ہیں مگر ڈپٹی سی ایم صاحب لوگوں کے نہیں… کہیں یہاں بھی ’’ہاتا نہیں بھاتا‘‘ یا ’’پربھتوا وادی سوچ‘‘ تو حاوی نہیں ہو گئی؟ اب کی بار، ڈپٹی سی ایم باہر!‘‘
जनता पूछ रही है कि उप्र भाजपा सरकार में ‘उप मुख्यमंत्री’ के दोनों पद समाप्त कर दिये गये हैं क्या… विज्ञापन में कनिष्ठ मंत्रियों के नाम तो दिख रहे हैं लेकिन डिप्टी सीएम साहब लोगों के नहीं… कहीं यहाँ भी ‘हाता नहीं भाता’ या ‘प्रभुत्ववादी सोच’ तो हावी नहीं हो गयी
अबकी बार, डिप्टी… pic.twitter.com/A7XhBXJeJh
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) October 19, 2025
ایودھیا کا دیپ اُتسو: عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاری
دوسری جانب ایودھیا میں منعقدہ دیپ اُتسو ایک عظیم الشان مذہبی و ثقافتی تقریب میں تبدیل ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مقررہ وقت پر ایودھیا پہنچے اور سرجو ندی کے کنارے مرکزی تقریب میں شریک ہوئے۔ دیپ اُتسو کے تحت رام کی پیڑی پر 26 لاکھ سے زائد دیے جلانے کا ہدف رکھا گیا ہے، جس سے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ تقریب شام 5:50 سے 6:15 بجے کے درمیان منعقد ہوئی۔
ثقافتی جھانکیاں اور رقص سے روشنیوں کا جشن
اس موقع پر رام للا کے دربار کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ سرجو کنارے پر رنگ برنگی جھانکیاں پیش کی گئیں جن میں بھگوان رام کے بن باس سے ایودھیا واپسی تک کا سفر دکھایا گیا۔ آندھرا پردیش سے آئے فنکاروں نے ’’بونالو رقص‘‘ پیش کیا، جو تلنگانہ خطے کا روایتی رقص ہے اور دیوی مہاکالی کے احترام میں کیا جاتا ہے۔
مرکزی و ریاستی وزراء اور سنتوں کی شرکت
دیپ اُتسو کے اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ساتھ مرکزی و ریاستی حکومت کے وزراء، اعلیٰ افسران اور سنت مہاتما بھی موجود رہے۔ پوری ایودھیا روشنیوں، گیتوں اور مذہبی عقیدت سے سرشار دکھائی دی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



