Bharat Express DD Free Dish

AI impact on indian millennials job: اے آئی نےاُڑائی بھارتی ملینیئلز کی نیند! تقریباً 50 فیصد ملازمین کو نوکری گنوانے کا خوف، 40 فیصد ملازمین کمپنی تبدیل کرنے کو ہیں تیار

ملک بھر میں 54 فیصد ملازمین کا ماننا ہے کہ ان کی کمپنی اے آئی کے نفاذ کے پائلٹ یا درمیانی مرحلے میں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان کی کارپوریٹ دنیا تیزی سے ٹیکنالوجی پر مبنی اور ڈیٹا پر مرکوز ہو رہی ہے۔

مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے اب بھارت کے نوجوان پیشہ ور افراد کی نیندیں اُڑا دی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں تقریباً 50 فیصد ملینیئل ملازمین آئندہ 3 سے 5 برسوں میں اپنی نوکری جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔یہ انکشاف ’گریٹ پلیس ٹو ورک انڈیا‘ کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کمپنیوں میں اے آئی کا اثر کس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ورک کلچر میں اے آئی کے بڑھتے اثر نے ملازمین کو خوف زدہ کر دیا ہے۔

54 فیصد ملازمین خوف میں مبتلا

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 54 فیصد ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی اے آئی کے نفاذ کے پائلٹ یا درمیانی مرحلے میں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بھارت کی کارپوریٹ دنیا تیزی سے ٹیکنالوجی پر مبنی اور ڈیٹا پر مرکوز ہو رہی ہے۔

چند برسوں میں اے آئی لے سکتا ہے انسانوں کی جگہ

’گریٹ پلیس ٹو ورک انڈیا‘ کی رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا کہ ہر 10 میں سے 4 ملازمین کا ماننا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں اے آئی ان کی جگہ لے سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ خوف صرف جونیئر عملے تک محدود نہیں ہے بلکہ منیجر سے لے کر سینئر سطح تک کے ملازمین بھی اسے محسوس کر رہے ہیں۔

40 فیصد ملازمین چھوڑنا چاہتے ہیں نوکری

رپورٹ کا سب سے چونکانے والا انکشاف یہ ہے کہ تقریباً 40 فیصد ملازمین اس خوف کے باعث اپنی موجودہ کمپنی چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان کمپنیوں کے ایچ آر اور قیادت کی ٹیموں کے لیے سنجیدہ اشارہ ہے۔ اگر ملازمین میں عدم تحفظ برقرار رہا تو ٹیلنٹ کو برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔گریٹ پلیس ٹو ورک انڈیا کے سی ای او بلبیر سنگھ نے کہا کہ جیسے جیسے مختلف صنعتوں میں ادارے اے آئی کو نافذ کرنے میں پیش رفت کر رہے ہیں، لیڈرز ایسی مؤثر حکمت عملیاں تیار کر رہے ہیں جو انسانی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہیں۔ اس وقت جن رکاوٹوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے وہ ادارہ جاتی مزاحمت اور ملازمین کی تیاری ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جن کمپنیوں نے ابھی تک اے آئی کو نہیں اپنایا ہے، ان میں تقریباً 57 فیصد ملازمین نے عدم تحفظ کا احساس ظاہر کیا۔ جبکہ وہ کمپنیاں جنہوں نے اے آئی کو ایڈوانس سطح پر نافذ کیا ہے، وہاں یہ شرح صرف 8 فیصد ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read