Bharat Express DD Free Dish

Adani Total Gas Posts 16% Growth in Q1FY26: اڈانی ٹوٹل گیس نے مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی میں کیا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، مجموعی فروخت میں 16 فیصد اضافہ

ATGL نے حال ہی میں ریلائنس بی پی موویلیٹی لمیٹڈ (Jio-bp) کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے، جس کے تحت مخصوص ATGL فیول آؤٹ لیٹس پر Jio-bp کا ایندھن (پیٹرول و ڈیزل) فراہم کیا جائے گا، جب کہ Jio-bp کے منتخب اسٹیشنز پر ATGL کی CNG سہولت دستیاب ہوگی۔

اڈانی ٹوٹل گیس لمیٹڈ (ATGL) نے مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی (Q1FY26) کے لیے اپنی مالیاتی اور آپریشنل کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے نمایاں ترقی کا اظہار کیا ہے۔ کمپنی نے اس عرصے میں گیس کی مجموعی فروخت میں سال بہ سال 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، جب کہ سی این جی کی فروخت میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔ بیان کے مطابق ATGL کا سی این جی نیٹ ورک اب 650 اسٹیشنز تک پہنچ چکا ہے، جب کہ پی این جی (گھریلو گیس) سے جڑے گھروں کی تعداد 9.90 لاکھ ہو گئی ہے۔ کمپنی نے 26,869 نئے گھریلو صارفین کو جوڑا ہے، جب کہ صنعتی و تجارتی صارفین کی تعداد 9,456 تک پہنچ گئی ہے۔

حالاں کہ کمپنی کے منافع (EBITDA) میں قدرے کمی آئی اور یہ 301 کروڑ روپے رہا، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 308 کروڑ تھا۔ کمپنی کا منافع بعد از ٹیکس 162 کروڑ روپے رہا۔ دریں اثنا اڈانی ٹوٹل انرجیز ای-موبیلیٹی لمیٹڈ (ATEL) نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ملک بھر میں اپنے ای وی چارجنگ پوائنٹس کی تعداد 3,801 تک بڑھا دی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے 26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ جب کہ اڈانی ٹوٹل بایو ماس لمیٹڈ (ATBL) نے ہریانہ کے ہوڈل میں اپنا پہلا DODO کمپریسڈ بایو گیس اسٹیشن بھی شروع کیا ہے، جو کمپنی کی پائیدار توانائی کی جانب پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ATGL نے حال ہی میں ریلائنس بی پی موویلیٹی لمیٹڈ (Jio-bp) کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے، جس کے تحت مخصوص ATGL فیول آؤٹ لیٹس پر Jio-bp کا ایندھن (پیٹرول و ڈیزل) فراہم کیا جائے گا، جب کہ Jio-bp کے منتخب اسٹیشنز پر ATGL کی CNG سہولت دستیاب ہوگی۔ کمپنی کے سی ای او شری سریش منگلانی نے کہا کہ ’’ہم بھارت کی توانائی منتقلی کے مشن میں پیش پیش ہیں۔ ہمارے تمام اقدامات کم کاربن توانائی کے فروغ، ڈیجیٹل کاری اور قابل بھروسا سپلائی چین کی بنیاد پر مبنی ہیں۔‘‘ اس دوران ESG کے شعبے میں بھی کمپنی کی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے اور CRISIL ESG اسکور 59 سے بڑھ کر 61 ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ ادانی ٹوٹل گیس اس وقت ملک بھر میں 53 جغرافیائی علاقوں میں سرگرم عمل ہے، جن میں سے 34 میں براہ راست اور 19 میں IOAGPL (انڈین آئل-ادانی جوائنٹ وینچر) کے ذریعے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read