اڈانی گروپ نے ہندوستانی فوج کے اشتراک سے لائن آف کنٹرول (LOC) کے قریب واقع پونچھ کے حساس علاقے ہمیرپور میں موجود پائن ووڈ اسکول کے لیے ایک جدید آڈیٹوریم اور چار دیواری تعمیر کروائی ہے۔ یہ اقدام آدانی ڈیفنس اور آدانی فاؤنڈیشن کے CSR (سماجی ذمہ داری) پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پائن ووڈ اسکول کو ہندوستانی فوج کی بی جی بریگیڈ، ہمیرپور بٹالین چلاتی ہے اور یہ 1995 سے ’آپریشن سدبھاؤنا‘ کے تحت قائم کردہ ایک تعلیمی ادارہ ہے، جو ابتدائی طور پر 35 طلبا کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ آج یہ اسکول پری پرائمری سے لے کر بارہویں جماعت تک 400 سے زائد طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔
آڈیٹوریم میں 510 افراد کی گنجائش
جدید سہولیات سے آراستہ نئے آڈیٹوریم میں 510 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس میں طلبا کی ہمہ جہت ترقی کے لیے تعلیمی، ثقافتی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ آڈیٹوریم کا افتتاح میجر جنرل کوشک مکھرجی نے کیا، جب کہ فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل برتوال نے بتایا کہ یہ سہولت نہ صرف طلبا کی تعلیمی بہتری کے لیے اہم ہے بلکہ ان کے مجموعی ذہنی و فکری ارتقاء میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
بچوں کی حفاظت اور ترقی کی جانب ایک قدم
وہیں چار دیواری کی تعمیر سے اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی سلامتی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، خاص طور پر اس حساس سرحدی علاقے میں، جہاں سیکورٹی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ پائن ووڈ اسکول میں جدید سہولیات کی فراہمی سے ان علاقوں کے بچوں کو بھی اعلیٰ معیار کی تعلیم میسر آ سکے گی جو ترقی سے محروم سمجھے جاتے تھے۔
فوج اور نجی شعبے کی شراکت داری
یہ منصوبہ بھارتی فوج اور نجی کمپنیوں کے درمیان اشتراک کی کامیاب مثال ہے۔ اڈانی گروپ کے علاوہ جموں و کشمیر بینک، JSW گروپ اور ایلن انسٹی ٹیوٹ جیسے دیگر اداروں نے بھی اس ترقیاتی منصوبے میں اپنا تعاون دیا ہے۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات نہ صرف تعلیمی ڈھانچے کو بہتر بناتے ہیں بلکہ دور دراز علاقوں میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، انھیں روشن مستقبل کا خواب دیکھنے اور قومی دھارے میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


