نئی دہلی : اڈانی فاؤنڈیشن نے ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے کے مقصد سے مرزاپور ضلع کے 33 سرکاری اسکولوں میں 75 انچ کے انٹرایکٹو پینل نصب کیے ہیں۔ اس اقدام سے سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے جدید اور معیاری تعلیمی وسائل تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ڈیجیٹل دور میں تیزی سے آگے بڑھتے بھارت کے درمیان مرزا پور کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو ڈیجیٹل تعلیمی مواد کی دستیابی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی تھی۔ اس خلا کو پُر کرنے اور تکنیکی اختراعات کے ذریعے تعلیم کے معیار کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ادانی فاؤنڈیشن نے یہ اہم قدم اٹھایا ہے۔
اس منصوبے کے تحت، جی سی اے پی ادارے کے تعاون سے 30 سرکاری سیکنڈری اسکولوں میں “اسکالر پلانیٹ” ایپ کے ذریعے 5000 سے زائد طلبہ کو مفت ڈیجیٹل تعلیمی مواد فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے نصاب پر مبنی مواد، آن لائن موک ٹیسٹ، اساتذہ کے اسائنمنٹس اور اضافی تعلیمی وسائل تک آسان رسائی حاصل ہو رہی ہے۔
اساتذہ بھی اس پلیٹ فارم پر اپنا مواد اپ لوڈ کر سکتے ہیں، جس سے طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیمی تجربہ حاصل ہو رہا ہے۔ “اسکالر پلانیٹ” ایپ میں ضلع انتظامیہ، اسکولوں، اساتذہ اور طلبہ کے لیے ریئل ٹائم ڈیش بورڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے طلبہ کی کارکردگی کی باقاعدہ نگرانی ممکن ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ اس اقدام کے تحت اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے ضلع اور اسکول سطح پر تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے گئے ہیں۔ طلبہ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے “چیمپئن شپ ایوارڈز” بھی دیے جا رہے ہیں۔
یہ پلیٹ فارم نہ صرف عام نصاب بلکہ NEET اور JEE جیسی مسابقتی امتحانات کی تیاری کے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز، روبوٹکس، آئی ٹی آئی موک ٹیسٹ اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات سے متعلق مواد بھی فراہم کرتا ہے۔اڈانی فاؤنڈیشن اپنے “اچھائی کے ساتھ ترقی” کے اصول کے تحت ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے اور پائیدار سماجی ترقی کی سمت ایک مضبوط قدم اٹھا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
