شری کلکی نارائن، جو ’ہری‘ وشنو کے آخری اوتار ہیں، کی جائے پیدائش سنبھل کی مقدس سرزمین پر تیزی سے تعمیر ہو رہا شری کلکی دھام اپنی روحانی عظمت کے باعث ملک بھر میں توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اس اہم موقع پر شری کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے شری کلکی دھام کے ’’گربھ گرہ‘‘ کا طواف اور درشن کرتے ہوئے بھارت کے مستقبل یعنی اسکول کے طلبا و طالبات کی روح پرور تصاویر شیئر کی ہیں۔
آچاریہ پرمود کرشنم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم کے دفتر (PMO) اور وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’شری ’ہری‘ وشنو کے آخری اوتار شری کلکی نارائن بھگوان کی جائے پیدائش سنبھل کی مقدس سرزمین پر تعمیر کیے جا رہے شری کلکی دھام کے ’گربھ گرہ‘ کا طواف اور درشن کرتا ہوا ’بھارت‘ کا مستقبل۔ صبح سویرے کا ایک خوبصورت اور دلکش منظر۔‘‘
श्री “हरि”
विष्णु के अंतिम अवतार श्री कल्कि नारायण भगवान की अवतरण स्थली संभल की पावन धरा पर बन रहे,
श्री कल्कि धाम के गर्भ गृह की परिक्रमा और दर्शन करता हुआ “भारत” का भविष्य. #kalkidham
प्रातः काल की बेला में मनोरम और मनोरथ पूर्ण करने वाला दृश्य.@PMOIndia @narendramodi pic.twitter.com/cZkOzjDkwO— Acharya Pramod (@AcharyaPramodk) August 13, 2025
آچاریہ پرمود کرشنم کا ماننا ہے کہ کہ شری کلکی دھام کی تعمیر نہ صرف مذہبی لحاظ سے اہم ہے بلکہ یہ بھارت کی روحانی بیداری اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کا بھی ایک اہم قدم ہے۔ ’گربھ گرہ‘ کا طواف، جو ہندو مندروں میں خاص مقام رکھتا ہے، یہاں نئے دور کے آغاز کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شری کلکی دھام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پورے ملک کے لیے امن، یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت بنے گا۔ اس موقع پر کئی مقامی اور ملکی شخصیات نے بھی اپنی خوشی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ شری کلکی دھام کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہاں بھارت بھر سے لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے، جو اس مقدس مقام کی روحانی اور تاریخی اہمیت کو مزید بڑھائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
