Urdu Conclave 2026

Acharya Lokesh Muni meets the External Affairs Minister: وزارت خارجہ اور ثقافتی تعلقات کونسل کے زیراہتمام سُرسَپتم پروگرام میں آچاریہ لوکیش مُنی کی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر اور آچاریہ لوکیش مُنی کے درمیان ہونے والی یہ معنویت سے بھرپور ملاقات، بھارت کے امن کے مشن میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کے ذریعے بین الاقوامی پیغامِ عدم تشدد اور معاشرتی ہم آہنگی کو ایک نیا عہد ملنے کی امید ہے۔

نئی دہلی: وزارت خارجہ اور ثقافتی تعلقات کونسل(Council for Cultural Relations) کے زیر اہتمام منعقدہ سات ممالک کے مشترکہ ثقافتی میلے سُر سَپتَم کے دوران بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے آچاریہ ڈاکٹر لوکیش مُنی سے ایک مفید اور معنی خیز گفتگو کی۔ اس گفتگو میں انہوں نے ورلڈ پیس سینٹر کی حالیہ سرگرمیوں اور مستقبل قریب کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے کی پذیرائی

ڈاکٹر جے شنکر نے عالمی امن کے عنوان سے شروع کیے گئے ان اقدام کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کے ذریعے بھارت امن، ہمدردی اور بین المذاہب ہم آہنگی جیسے اصولوں کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے عالمی شراکت داری، تعلیمی ورکشاپ اور پر امن تعلیم کے پروگراموں پر روشنی ڈالی۔

ورلڈ پیس سینٹر کے کردار پر تبادلہ خیال

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے “वसुधैव कुटुम्बकम्” (دنیا ایک خاندان ہے) کے تصور کو عملی شکل دینے کے واسطے ورلڈ پیس سینٹر کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے آچاریہ لوکیش کی شخصی سادگی، اعتدال پسندی اور علمی شخصیت کی تعریف کی اور کہا کہ وہ امن و مساوات کے عالمی سفیروں کے بہترین نمائندے ہیں۔

مستقبل قریب کے منصوبوں کا جائزہ

ملاقات میں مستقبل قریب کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں مذہبی رہنماؤں، تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کے مابین امن و رواداری کے کلچر کو فروغ دینے والی سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ورلڈ پیس سینٹر کے تحت عالمی سطح پر امن تعلیم کے کورسز، ورکشاپ اور کمیونٹی ڈائیلاگ پروگرامز کے آغاز پر اتفاق ہوا۔

 ایکس پوسٹ میں آچاریہ لوکیش نے کیا کہا؟

آچاریہ لوکیش مُنی نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ‘‘ وزارت خارجہ اور ثقافتی تعلقات کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ سات ممالک کے سُر سَپتَم پروگرام میں آج بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر جی سے وشو شانتی کیندر کی سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگراموں کے بارے میں بامعنی گفتگو ہوئی۔ ان کی سادگی، نرم مزاجی اور شائستہ شخصیت دل کو بہت بھاتی ہے۔’’

وزیر خارجہ سے مختلف پہلوؤں پر بامعنی گفتگو

عالمی امن اور سماجی اصلاح کے ممتاز پیشوا کے طور پر مشہور آچاریہ لوکیش مُنی نے اس ملاقات میں وزیر خارجہ سے مختلف پہلوؤں پر بامعنی گفتگو کی۔ آچاریہ لوکیش “Ahimsa Vishwa Bharti” کے بانی صدر ہیں اور ورلڈ پیس سینٹر کی تخلیق کے پیچھے روحانی رہنما کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

کون ہیں آچاریہ لوکیش مُنی؟

آچاریہ لوکیش مُنی نے 17 اپریل 1961 کو راجستھان کے شہر پاچپدرا میں آنکھیں کھولیں۔  22 سال کی عمر میں دنیاوی زندگی ترک کرکے جین، بودھ اور ویدک فلسفوں کی گہری تعلیم حاصل کی۔ ان کی فاؤنڈیشن Ahimsa Vishwa Bharti نے عدم تشدد، سماجی ہم آہنگی اور انسانی اقدار کے فروغ میں نہایت فعال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے تعلیم، قدیم مراقبہ، یوگا اور جدید سائنسی تحقیق کے امتزاج پر مبنی نصاب تیار کیا جس کا مقصد انسان میں اخلاقی و روحانی بیداری لانا ہے۔

ملکی اور عالمی اعزاز

حکومت ہند کی جانب سے انہیں National Communal Harmony Award 2010  سے نوازا گیا۔ اقوام متحدہ نے انہیں Ambassador of Peace Award  برائے اجتماعی ہم آہنگی سے سرفراز کیا۔ کیلیفورنیا کے اسمبلی اور سینیٹ نیز امریکہ کی کانگریس نے انہیں “Keys of Milpitas City” کے اعزاز سے سرفراز کیا جو ان کی عالمی پذیرائی کا ثبوت ہے۔

معاشرتی ہم آہنگی کو ایک نیا عہد ملنے کی امید

وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر اور آچاریہ لوکیش مُنی کے درمیان ہونے والی یہ معنویت سے بھرپور ملاقات، بھارت کے امن کے مشن میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کے ذریعے بین الاقوامی عدم تشدد کا پیغام اور معاشرتی ہم آہنگی کو ایک نیا عہد ملنے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read