نئی دہلی: ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی (اے ڈی آئی اے) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ریلائنس ریٹیل وینچرزلمیٹڈ (آرآروی ایل) میں 4,966.80 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔اس سودے کے ذریعہ، ریلائنس رٹیل وینچرزلمیٹڈ میں 0.59% کی ایکویٹی حاصل ہوگی۔ یہ سرمایہ کاری آرآروی ایل کی پری منی ایکویٹی ویلیو پر کی جائے گی۔ جس کا تخمینہ 8.381 لاکھ کروڑ روپئے ہے۔ ریلائنس ریٹیل وینچرزلمیٹڈ ملک میں ایکویٹی ویلیو کے لحاظ سے سرفہرست 4 کمپنیوں میں شامل ہوگیا ہے۔
آر آروی ایل، اپنی ذیلی کمپنیوں اورساتھیوں کے ذریعہ، ہندوستان کا سب سے بڑا، سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا اورسب سے زیادہ منافع بخش خوردہ کاروبارچلاتا ہے۔ کمپنی کے 18,500 سے زیادہ اسٹورز ہیں۔ کمپنی ڈیجیٹل کامرس پلیٹ فارمز کے مربوط نیٹ ورک کے ساتھ 267 ملین صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ آر آروی ایل نے اپنے نئے کامرس کاروبار کے ذریعے 30 لاکھ سے زیادہ چھوٹے اورغیرمنظم تاجروں کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑا ہے۔ جس سے یہ ویاپاری اپنے صارفین کو بہتر قیمتوں پر مصنوعات فراہم کرسکیں۔
ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرایشا مکیش امبانی نے کہا، “ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ میں ایک سرمایہ کارکے طورپراے ڈی آئی اے کی مسلسل حمایت ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرتی ہے۔ عالمی سطح پر کئی دہائیوں سے زیادہ قدرکی تخلیق کا ان کا طویل مدتی تجربہ ہمیں فائدہ دے گا اورہندوستانی ریٹیل سیکٹر کی تبدیلی کو تیز کرے گا۔” آر آر وی ایل میں اے ڈی آئی اے کی سرمایہ کاری ہندوستانی معیشت اورہمارے کاروبارکے بنیادی اصولوں، حکمت عملی اور صلاحیتوں پر ان کے اعتماد کا مزید ثبوت ہے۔
اے ڈی آئی اے کے پرائیویٹ ایکویٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب حماد شاہوان الدھاہری نے کہا، “ریلائنس ریٹیل نے ایک ایسی مارکیٹ میں ایک مضبوط کارکردگی پیش کی ہے جو بے مثال رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔ یہ سرمایہ کاری مارکیٹوں کو تبدیل کرنے کی ہماری حکمت عملی کے مطابق ہے۔ ہمیں ریلائنس گروپ کے ساتھ شراکت داری کرنے اور ہندوستان کے متحرک اور تیزی سے بڑھتے ہوئے صارفین کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے پرخوشی ہے۔ اس سودے کیلئے مارگن سٹینلی نے ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ کے مالی صلاح کار کی شکل میں کام کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔