اترپردیش کے باغپت ضلع سے ایک حیران کردینے والا حادثہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے سرعام ایک شخص کی بیلٹ سے پٹائی کردی۔ اس دوران موقع پرموجود لوگوں کی بھیڑ تماشہ دیکھتی رہی اورکئی لوگ حادثے کا ویڈیو بناتے ہوئے نظرآئے۔ یہ پورا معاملہ باغپت کے راشٹروندنا چوک کا بتایا جا رہا ہے۔ حادثہ کا ویڈیواب سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
بتایا جا رہا ہے کہ راشٹروندنا چوک پرکسی بات کو لے کرخاتون اورایک شخص کے درمیان کہاسنی ہوگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ خاتون نے غصے میں آکر اپنی بیلٹ نکال لی اورشخص کی سرعام پٹائی شروع کردی۔ اچانک ہوئے اس حادثہ سے موقع پرافراتفری کا ماحول بن گیا۔ حادثہ کے وقت آس پاس موجود لوگوں کی بھیڑجمع ہوگئی، لیکن کسی نے بھی بیچ بچاوکرنے کی کوشش نہیں کی۔ اس کے بجائے کئی لوگ اپنے موبائل فون سے پورے حادثے کا ویڈیو بناتے رہے۔
وائرل ہوا ویڈیو
کچھ ہی دیرمیں اس حادثہ کا ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگیا، جسے لے کرطرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مسلسل شخص پر بیلٹ سے حملہ کررہی ہے اورآس پاس کھڑے لوگ تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ وہیں، پٹائی کے دوران شخص خود کو بچانے کی کوشش کرتا ہوا نظرآرہا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے کچھ دیرتک علاقے میں افراتفری کا ماحول بنا رہا۔
پولیس نے کیا کہا؟
معاملے کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیوکی بنیاد پرحادثہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ تنازعہ کی اصلی وجہ کیا تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جانچ کے بعد جو بھی حقائق سامنے آئیں گے، اس کی بنیاد پرآگے کی کارروائی کی جائے گی۔ وہیں، اس حادثہ نے ایک بارپھر یہ سوال کھڑا کردیا ہے کہ عوامی مقامات پر ہونے والے ایسے حادثات میں لوگ مدد کرنے کے بجائے صرف ویڈیوبنانے میں کیوں لگ جاتے ہیں؟
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔