Bharat Express DD Free Dish

Electricity Rates May Rise Starting Next Month: دہلی میں بجلی کے نرخ بڑھنے کا امکان، عوام کو مہنگائی کا نیا جھٹکا، جانئے تفصیلات

ذرائع کے مطابق اپریل سے نئی قیمتوں کے نفاذ سے قبل حکومت اس معاملے پر آخری فیصلہ کرے گی۔ اگرچہ نرخوں میں اضافے کا امکان واضح ہے، لیکن حکومت کی کوشش ہوگی کہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اس نئے بوجھ کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔

نئی دہلی:دہلی کے شہریوں کو آئندہ ماہ سے مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ ہے، کیونکہ اپریل سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دہلی حکومت تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 38 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات ادا کرنے جا رہی ہے، جس کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ حکام نے اتوار کے روز اس بات کی تصدیق کی، قابل ذکر بات یہ ہےکہ  ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ صارفین پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے سبسڈی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں سپریم کورٹ آف انڈیا نے دہلی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ سات سال کے اندر تین نجی بجلی کمپنیوں—بی آر پی ایل (BRPL)، بی وائی پی ایل (BYPL) اور ٹی پی ڈی ڈی ایل (TPDDL)—کو 27,200 کروڑ روپے کی ادائیگی کرے۔ اس رقم میں وہ اخراجات بھی شامل ہیں جنہیں ریگولیٹری اثاثے کہا جاتا ہے، یعنی ایسی لاگتیں جن کی وصولی مستقبل میں کی جانی تھی۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران عام آدمی پارٹی کی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا، جس کے نتیجے میں یہ بقایاجات مسلسل بڑھتے رہے۔ اس پالیسی کی وجہ سے ریگولیٹری اثاثوں کا حجم تیزی سے بڑھ کر 38 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا، اور اب اس رقم کی ادائیگی کے لیے نرخوں میں اضافہ تقریباً ناگزیر ہو چکا ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ عوام کو براہِ راست بوجھ سے بچانے کی کوشش کرے گی۔ اسی مقصد کے تحت بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر سبسڈی دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ عام صارفین پر کم سے کم اثر پڑے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سبسڈی کی مقدار، اس کا دائرہ کار اور کن صارفین کو اس کا فائدہ ملے گا، اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپریل سے نئی قیمتوں کے نفاذ سے قبل حکومت اس معاملے پر آخری فیصلہ کرے گی۔ اگرچہ نرخوں میں اضافے کا امکان واضح ہے، لیکن حکومت کی کوشش ہوگی کہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اس نئے بوجھ کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read