Bharat Express DD Free Dish

اردو زبان و ادب اور تہذیبی روایات کو فروغ دینے میں ٹیلی ویژن نے اہم کردار ادا کیا: مقررین

تسمیہ آل انڈیا ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئرسوسائٹی کے صدرڈاکٹرایس فاروق نے کی۔ انہوں نے مصنف ڈاکٹرمحمد شمیم اخترکی کاوش کوسراہتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن اوراردو زبان وادب کے باہمی تعلق کودستاویزی شکل دینا ایک اہم علمی کام ہے۔ ان کے مطابق کتاب اردو ادب کی ترویج میں ذرائع ابلاغ کے کردار کو سمجھنے کے لیے مفید مواد فراہم کرتی ہے۔

نئی دہلی: سوشل کیئرٹرسٹ، دہلی کے زیرِاہتمام نئی دہلی کے تسمیہ آڈیٹوریم میں دوردرشن نیوزسے وابستہ ڈاکٹرمحمد شمیم اخترکی تصنیف ’’اردو زبان وادب کے فروغ واشاعت میں ٹیلی ویژن کا کردار‘‘ کی رسمِ اجرا کے موقع پرایک علمی و ادبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں اردوزبان وادب کے فروغ میں ٹیلی ویژن کے کردار، بدلتے ہوئے ذرائع ابلاغ اورڈیجیٹل دورمیں اردوکے تحفظ واشاعت کے امکانات پرتفصیلی گفتگوہوئی۔

پروگرام کی صدارت تسمیہ آل انڈیا ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئرسوسائٹی کے صدرڈاکٹرایس فاروق نے کی۔ انہوں نے مصنف ڈاکٹرمحمد شمیم اخترکی کاوش کوسراہتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن اوراردو زبان وادب کے باہمی تعلق کودستاویزی شکل دینا ایک اہم علمی کام ہے۔ ان کے مطابق کتاب اردو ادب کی ترویج میں ذرائع ابلاغ کے کردار کو سمجھنے کے لیے مفید مواد فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پرڈاکٹرراشد جمال شمسی، ڈاکٹرخان رضوان، سنیئرصحافی احمد جاوید، ڈاکٹراسد اللہ، عبد الواحد، ڈاکٹر شعیب رضا وارثی، اطہر سعید، اشرف علی بستوی، سنیئر صحافی مفیض الرحمٰن، عبد الحفیظ اور جناب وصل اعظم سمیت ممتاز اہلِ علم وادب پرمشتمل پینل نے اظہارِخیال کیا۔ دوردرشن نیوز کی اینکرریشمہ فاروقی بھی پروگرام میں موجود تھیں۔

مقررین نے کہا کہ ٹیلی ویژن نے اردو زبان، ادب، شاعری اور ہندوستانی تہذیب و ثقافت سے وابستہ روایات کو ایک وسیع ناظرین تک پہنچانے میں نمایاں کردارادا کیا ہے۔ مختلف ادوارمیں ٹیلی ویژن پرنشرہونے والے ادبی وثقافتی پروگراموں نے اردو کے فروغ کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اردو ادب اور تہذیبی ورثے سے جوڑنے میں بھی اہم کردارادا کیا۔ گفتگو کے دوران اس بات پر بھی زوردیا گیا کہ موجودہ ڈیجیٹل عہد میں اردو زبان کے تحفظ، فروغ اور اشاعت کے لیے روایتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم، سوشل میڈیا اوردیگرجدید ذرائع کو بھی مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

مقررین کے مطابق، بدلتے ہوئے میڈیا منظرنامے میں اردو کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ حکمتِ عملی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پروگرام میں متعدد ممتازادیبوں، دانشوروں اورتعلیمی شخصیات کی شرکت نے تقریب کی علمی وادبی اہمیت میں مزید اضافہ کیا۔ ان میں جواہرلعل نہرویونیورسٹی (جے این یو) کے پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، آج کل کے سابق ڈائریکٹرخورشید اکرم، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسرمحمد رحمت اللہ، اردوڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ڈاکٹرسید احمد خان اورڈاکٹرسجاد سید قابلِ ذکر ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read