Bharat Express DD Free Dish

Delhi court issues notice to Nirmala Sitharaman: ہتک عزت کے مقدمے میں نرملا سیتارمن کو دہلی کی ایک عدالت نے بھیجا نوٹس، سومناتھ بھارتی کی اہلیہ کی شکایت پر دیا یہ حکم

لپیکا مترا کے مطابق وزیر خزانہ نے جان بوجھ کر دونوں میاں بیوی کے درمیان پرانے ذاتی جھگڑوں کا حوالہ دیا تاکہ سومناتھ بھارتی کی ساکھ اور انتخابی امکانات کو نقصان پہنچے۔

دہلی کی ایک عدالت نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر اور 2024 کے لوک سبھا امیدوار سومناتھ بھارتی کی اہلیہ لپیکا مترا کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں نوٹس جاری کیا ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات کی مہم کے دوران منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران سیتا رمن نے لپیکامترا اور سومناتھ بھارتی کو نشانہ بناتے ہوئے ’’ہتک آمیز، تضحیک آمیز اور توہین آمیز ریمارکس‘‘ کیے تھے۔

لپیکا مترا کے مطابق وزیر خزانہ نے جان بوجھ کر دونوں میاں بیوی کے درمیان پرانے ذاتی جھگڑوں کا حوالہ دیا تاکہ سومناتھ بھارتی کی ساکھ اور انتخابی امکانات کو نقصان پہنچے۔ اپنے بیان میں انھوں نے واضح کیا کہ انتخابات سے پہلے آپسی اختلافات کو اچھی طرح حل کر لیا گیا تھا۔ مترا نے بیان میں کہا ہے ’’تقریباً ہر جوڑے کی طرح، شکایت کنندہ اور اس کے شوہر میں بھی کچھ مسائل پیدا ہوئے تھے اور بدقسمتی سے، میڈیا ٹرائل وغیرہ کے نتیجے میں تناسب سے باہر ہو گئے تھے لیکن ان کے خیر خواہوں کی شمولیت کے بعد بالآخر 7 مئی 2019 کو معاملہ طے پا گیا اور تب سے شکایت کنندہ اور اس کے شوہر سومناتھ بھارتی بچوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔‘‘

لپیکا مترا نے نرملا سیتارمن پر لگایا سیاسی فائدے کے لیے ذاتی معاملات کے بیان کا الزم

اپنی شکایت میں مترانے مزید کہا کہ وزیر خزانہ نے صرف بی جے پی امیدوار کو سیاسی فائدہ پہنچانے اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ان کے شوہر کو سیاسی نقصان پہنچانے کے لیے ان کے اور ان کے شوہر کے ذاتی معاملات کا بیان کرکے انھیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا ’’ملزم نے دونوں کے درمیان ازدواجی تنازعات کے بارے میں بات کی لیکن جان بوجھ کر ان معلومات کو چھپا لیا کہ ان میں صلح ہو گئی ہے اور وہ خوشی سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔‘‘

لپیکا مترا نے مزید الزام لگایا ہے کہ سیتا رمن کے بیانات نہ صرف گمراہ کن تھے بلکہ اس کا مقصد بھارتی کی ساکھ، سماجی حیثیت اور معاشرے میں خیر سگالی کو نقصان پہنچانا تھا۔ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے، ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (ACJM) پارس دلال نے 19 مئی کو ایک حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ بھارتیہ شہری تحفظ سنہتا (BNSS) کی دفعات کے تحت وزیر خزانہ کو نوٹس جاری کیا جانا چاہیے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 12 جون کو ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read