مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی جبل پور بنچ کی جانب سے ان مکانات کو منہدم کرنے سے متعلق نوٹس اور حکم جاری ہونے کے بعد اے پی سی آر نے متاثرہ خاندانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔معاملے کی سنگینی اور فوری نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اے پی سی آر کی قانونی ٹیم، جس میں ایڈووکیٹ نظام پاشا، احمد ابراہیم، کبیر پال، اوستیکا داس اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ لظفیر احمد بی ایف شامل ہیں، نے ہنگامی بنیادوں پر اسپیشل لیو پٹیشن تیار کی۔ یہ عرضی گزشتہ روز تیار کی گئی اور آج صبح سپریم کورٹ میں فوری سماعت کے طریقۂ کار کے تحت دائر کر دی گئی۔
متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف
یہ مقدمہ ’کمرون نِشا و دیگر بنام میونسپل کارپوریشن، کھنڈوا و دیگر‘ کے عنوان سے ڈائری نمبر 45938/2026 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ اگرچہ مقدمہ ابھی باقاعدہ سماعت کے لیے فہرست میں شامل نہیں ہوا ہے، تاہم سپریم کورٹ نے عبوری تحفظ فراہم کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ جب تک عدالت اس معاملے پر غور نہیں کرلیتی ہے، اس وقت تک کسی بھی مکان کو منہدم نہ کیا جائے۔اس عدالتی حکم کے بعد 25 رہائشی مکانات کے خلاف مجوزہ بلڈوزر کارروائی فی الحال روک دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے ان تمام 25 متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف ملا ہے، جو اپنے گھروں سے محروم ہونے کے شدید خطرے سے دوچار تھے۔
قانونی ٹیم کی بروقت، مؤثر اور انتھک کوششوں کو سراہا
اے پی سی آر ہیڈکوارٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اے پی سی آر اپنی قانونی ٹیم کی بروقت، مؤثر اور انتھک کوششوں کو سراہتی ہے، جن کی بدولت متاثرہ خاندانوں کو فوری قانونی تحفظ حاصل ہوا۔ تنظیم اس مقدمے میں سپریم کورٹ کے سامنے متاثرہ خاندانوں کی نمائندگی جاری رکھے گی اور قانون کے مطابق ان کے حقوق کے مکمل تحفظ کے لیے ہر ممکن قانونی اقدام کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


