ITI Student Dies by Suicide: انسٹاگرام بائیو میں درج موت کی تاریخ کو ہی آئی ٹی آئی طالب علم نے کی خودکشی، پولیس تحقیقات میں مصروف
واقعے کے روز مکان مالک کی اطلاع پر مہلوک کا چچا زاد بھائی اور دیگر اہل خانہ موقع پر پہنچے تھے اور اسے اسپتال لے گئے تھے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھر میں کسی بھی طرح کا کوئی تنازع نہیں تھا۔
A Unique Voice Raised: جسم انسان کا، چہرہ کتے کا… کھنڈوا میں آوارہ کتوں کی نس بندی کے لیے انوکھے انداز میں اٹھی آواز
کھنڈوا میں آوارہ کتوں کی نس بندی کے معاملے پر انوکھا احتجاج کیا گیا۔ کتے کا ماسک پہن کر پہنچنے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 4 سال میں اس کام پر 40 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ معاملے کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
A Big Legal Success for APCR: اے پی سی آر کو سپریم کورٹ سے بڑی قانونی کامیابی، کھنڈوا میں 25 مکانات کے انہدام پر کورٹ نے لگائی عبوری روک
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) نے مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں 25 رہائشی مکانات کو منہدم کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ آف انڈیا سے فوری عبوری تحفظ حاصل کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں مجوزہ انہدامی کارروائی فی الحال روک دی گئی ہے۔
Severe Heatwave in Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش کے 37 اضلاع میں شدید لو کا الرٹ، کھجوراہو میں درجہ حرارت 47.4 ڈگری تک پہنچا، جانئے آپ کے علاقے کی کیا ہے صورتحال
حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال درجہ حرارت میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ محکمہ موسمیات اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری موسمی اپ ڈیٹس پر مسلسل نظر رکھیں تاکہ شدید گرمی کے اس دور میں اپنی حفاظت یقینی بنا سکیں۔





