
پرسنّا ایم۔ (تصویر: ٹائمز ناؤ سمٹ)
پرنورڈ رکارڈ انڈیا کے نیشنل ہیڈ، کارپوریٹ افیئرز اور ایگزیکٹو ممبر نے ٹامز ناؤ سمٹ میں پرسنّا موہیل نے کہا کہ ہندوستان ایک دلچسپ دور سے گزر رہا ہے، جہاں ایک نوجوان آبادی ترقی کو مزید تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔ پرنورڈ رکارڈ انڈیا ایک تیزی سے ترقی کرنے والی کثیر القومی الکحل مشروبات کی کمپنی ہے جو ملک بھر میں اپنے صارفین کو معیاری مصنوعات فراہم کرتی ہے۔
پرسنّا نے کہا کہ ’’آج پوری دنیا کی توجہ ہندوستان کی طرف ہے اور ہماری قوم پوری دنیا میں ہر جگہ اپنی شناخت بنا رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ پرنوڈ رکارڈ بھی ہندوستانی معیشت کی طرح بہت مستحکم ترقی کی طرف گامزن ہے۔ مشہور برانڈز کا گھر پرنوڈ رکارڈ صنعتی شعبے میں بہترین پورٹ فولیو کا حامل ہے۔
اس کے پورٹ فولیوں کی ترقی میں سب سے بڑا کردار سیگرام کی وہسکی کا ہے جس میں لانگیٹیوڈ 77، رویل اسٹیگ، رویل اسٹیگ بیرل سلیکٹ، بلینڈرس پرائڈ، بلینڈرس پرائڈ ریزرو کلیکشن، امپریل بلو، 100 پائپرس اور عالمی برانڈز کی بھی ایک وسیع رینج جیسے کہ شیواس ریگل، رویل سیلوٹ اور جیمسن ایرش وہسکی شامل ہیں۔ پرسنّا نے کہا کہ ’’جدت پسندی پرنوڈ رکارڈ کی بنیاد ہے۔۔۔ ہم اختراع کرتے رہتے ہیں۔ آج ہماری 97 فیصد مصنوعات ہندوستان میں تیار کی جاتی ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔