Bharat Express DD Free Dish

International delegates from six Countries watched Bihar election: چھ ممالک کے 16 بین الاقوامی نمائندوں نے بہار انتخابات کا کیا مشاہدہ ، بھارت کی ’حوصلہ افزا‘ اور ’شفاف‘ جمہوریت کی ستائش کی

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا ووٹنگ عمل مکمل ہو چکا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی اس متحرک اور فعال انتخابی مشق کو قریب سے دیکھنے کے لیے چھے ممالک کے 16 بین الاقوامی نمائندوں کا ایک گروپ بہار آیا تھا۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا ووٹنگ عمل مکمل ہو چکا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی اس متحرک اور فعال انتخابی مشق کو قریب سے دیکھنے کے لیے چھ ممالک کے 16 بین الاقوامی نمائندوں کا ایک گروپ بہار آیا تھا۔ اس وفد میں انڈونیشیا، جنوبی افریقہ، فلپائن، کولمبیا، تھائی لینڈ اور بیلجیم کے انتخابی افسر اور سفارت کار شامل تھے۔ یہ وفد الیکشن کمیشن  آف انڈیاکے بین الاقوامی انتخابی مشاہدہ پروگرام (IEVP) کے تحت بھارت کے دورے پر تھا۔

ووٹر سہولیات تک کا مشاہدہ

نمائندوں نے انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں کا مشاہدہ کیا، جن میں پولنگ مراکز کی ترتیب، ٹیکنالوجی کے استعمال اور ووٹروں کو دی جانے والی سہولیات شامل تھیں۔ انہوں نے یہ جاننے کی براہ راست کوشش کی کہ بھارت اپنے وسیع ترین انتخابات کو کس طرح مؤثر اور شفاف طریقے سے منعقد کرتا ہے۔

بہار کا تجربہ بہت متاثرکن رہا

انڈونیشیا کے کومِسی پَمیلِیہن اُموم (KPU) کے ممبر ادھم ہولک نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے گفتگو میں کہا: “بہار میں میرا تجربہ بہت متاثر کن رہا۔ ہر کوئی صاف دیکھ سکتا ہے کہ انتخابات آزاد اور منصفانہ ہیں۔ بھارت واقعی جمہوریت کی سرزمین ہے۔”جنوبی افریقہ کے سفارت خانے کے مَشُدوبَیلے سَدُولا مامابوبو نے بھارتی انتخابی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا: “بہار کے انتخابات حیرت انگیز ہیں۔ ہم نے بہت سی باتیں سیکھیں جو ہم جنوبی افریقہ میں اپنا سکتے ہیں۔ ہم نے مشکل سوالات کیے اور اہلکاروں نے اطمینان بخش جواب دیے۔” انہوں نے کہا کہ بھارت کا ڈیجیٹل نظام جنوبی افریقہ کے کاغذی نظام سے کہیں آگے ہے۔ بہار کے ووٹروں میں جوش و خروش قابلِ دید ہے۔

شفاف اور تیز انتخابی عمل سے متاثر

فلپائن کے سفارت خانے کے روجیلیو بی. سلوا جونیئر نے بھی بھارتی الیکشن کمیشن اور بہار کے چیف الیکشن آفیسر کی بہترین انتظامی تیاری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا: “ہم شفاف اور تیز انتخابی عمل سے متاثر ہوئے۔ جدید کاری اور ٹیکنالوجی کا امتزاج عوام کے لیے ووٹنگ کو مزید آسان بناتا ہے۔” بین الاقوامی انتخابی مشاہدہ پروگرام، دیگر ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ انتخابی تعاون اور روابط کا بھارتی الیکشن کمیشن کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read