Bharat Express

S. Jaishankar on PM Modi’s Leadership: ’وزیر اعظم مودی کی قیادت کے سبب دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے‘ وزیر خارجہ نے کہا- یہ میرے لئے ایک نئی شروعات

 وزیراعظم نریندر مودی اپنی 6 روزہ بیرون ملک کے دورہ کے بعد ہندوستان لوٹے ہیں۔ بیرون ممالک کے دورہ کے دوران آسٹریلیا کے وزیراعظم نے انہیں دی باس کہا تھا۔ وزیرخارجہ نے اس کے پیچھے کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ آسٹریلیا کے وزیراعظم کی تقریر کا حصہ نہیں تھا۔

ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر۔ (تصویر: اے این آئی)

وزیراعظم نریندرمودی اپنے 6 روزہ غیرملکی دورے کے بعد بھارت واپس پہنچ گئے۔ ان کی آمد پرپالم ہوائی اڈے پرجے پی نڈا اوردیگرکارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیرخارجہ ایس جے شنکربھی ان کے ساتھ تین ممالک کے دورے پرتھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ غیرملکی دورے پرجانا ان کے لئے اعزازکی بات ہے۔ وزیراعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت کی وجہ سے دنیا ایک نیا ہندوستان دیکھ رہی ہے۔

دورہ کے دوران ملی زبردست مقبولیت
وزیراعظم کواپنےغیرملکی دورے کے دوران کافی شہرت ملی۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے انہیں ‘دی باس’ کہا جبکہ جو بائیڈن نے وزیراعظم کا آٹوگراف مانگا۔ یہاں تک کہ پاپوا نیوگنی کے پی ایم نے ان کے پاؤں چھوئے اورانہیں وشوگروکہا۔ ایس جے شنکرنے وزیراعظم کو باس کہنے کے پیچھے کی کہانی سنائی۔
دنیا دیکھ رہی ہے ایک نیا ہندوستان
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی وجہ سے ہی آج دنیا ایک نئے ہندوستان کو دیکھتی ہے۔ وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے کہا کہ آسٹریلیائی وزیراعظم نے جو پی ایم مودی کو ’دی باس‘ کہا تھا، وہ ان کی تقریر کا حصہ نہیں تھا۔ ایس جے شنکر کے مطابق، پروگرام کے بعد آسٹریلیائی وزیراعظم نے انہیں بتایا تھا کہ مودی کو ’دی باس‘  بولنا میرے من کی بات ہے۔ یہ میرے اندر کا جذبہ تھا۔

ملک واپسی پراستقبالیہ تقریرمیں وزیرخارجہ نے کیا کہا؟

 ہندوستان واپسی پراستقبالیہ تقریرکے دوران وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے کہا کہ نہیں، پاپوا نیوگنی میں جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ ہوائی اڈے پرپاپوا نیوگنی کے وزیراعظم جیمس مراپے نے خود ایئرپورٹ پران کا استقبال کیا تھا۔ یہاں جیسے ہی وزیراعظم مودی اپنے جہازسے نیچے اترے، جیمس مراپے نے ان کے پیرچھوئے۔ وزیرخارجہ نے بتایا کہ جیمس مراپے نے ہمارے پی ایم کو’وشوگرو’ کہا ہے۔ مراپے کے وزیراعظم نے یہاں تک کہا کہ وزیراعظم مودی میرے لئے صرف ایک ملک کے وزیراعظم نہیں ہیں، وہ میرے لئے گروہیں۔ وزیراعظم مودی ایک وشوگروہیں۔ جے شنکرنے کہا کہ دنیا آج ہندوستان کو جس طرح سے دیکھ رہی ہے، یہ وزیراعظم مودی کی قیادت کی وجہ سے ہے۔ دنیا ایک نیا ہندوستان دیکھ رہی ہے۔