Bharat Express

مشہور امریکی کمپنی والمارٹ کی نظر ہندوستانی کھلونے، جوتے اور سائیکل پر،سپلائر کی تلاش جاری

والمارٹ کمپنی آئندہ 2027 تک ہندوستان سے اپنی  تجارت کو 10 بلین ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا ہدف رکھتی ہے۔کمپنی کے ترجمان  نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ  والمارٹ کمپنی کھانے، دواسازی، استعمال ہونے والی شیاء، صحت ،تندرستی اور ملبوسات اور گھریلو ٹیکسٹائل جیسے زمروں میں نئے سپلائرز تیار کرنا چاہتی ہے

والمارٹ ہندوستانی کھلونے، جوتے اور سائیکل کی تلاش میں

امریکہ کی مشہورکمپنی والمارٹ ہندوستانی سپلائرز سے کھلونے، جوتے اور سائیکلیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ والمارٹ کمپنی آئندہ 2027 تک ہندوستان سے اپنی  تجارت کو 10 بلین ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا ہدف رکھتی ہے۔ کمپنی کے ترجمان  نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ  والمارٹ کمپنی کھانے، دواسازی، استعمال ہونے والی شیاء، صحت ،تندرستی، ملبوسات اور گھریلو ٹیکسٹائل جیسے زمروں میں نئے سپلائرز تیار کرنا چاہتی ہے۔ اس وجہ سے وہ ہندستانی سپلائرز سے مذکورہ چیزیں خریدنے کی خواہاں ہے۔

وارٹر فرم کے عہدیداروں نے حال ہی میں ہندوستان میں کئی گھریلو کھلونا بنانے والوں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی تھی  جس میں کمپنی نے کھلونے بنانے والوں کو ان کی ضروریات اور متوقع  تجارتی معیار کے بارے میں  مطلع کیا تھا۔ کمپنی کھلونا سازوں کے ساتھ براہ راست مشغول  ہونا چاہتی ہے۔  ہندستان تجارت کے شعبہ میں  اپنے معیار کو لیکر عالمی بازار میں ایک اپنی شاخت بنائی ہے ۔  والمارٹ کمپنی کا تجارتی شعبہ اس بات کے لیے خاصہ توجہ دے رہا ہے کہ ہندستانی سپلائرز سے جو چیزیں خریدی جائیں وہ عالمی بازار میں اپنے معیار پر پوری کھڑی اترے۔

کمپنی کے ترجمان نے مزید کہا کہ  والمارٹ کمپنی کے دائرہ کو بڑھانا چاہتی ہے اور اس کے لیے ہندستانی کھلونے، کھانے، صحت وتندرستی، ملبوسات ، دوا سازی اور استعمال ہونے والی اشیا  کی خریداری کرے گی تاکہ کمپنی سالانہ اپنے ہدف کے مطابق  10 بلین  ڈالر تک کا ہدف پوری کر سکے۔  واضح رہے کہ والمارٹ کمپنی پوری دنیا میں تجارتی شعبہ میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ پوری دنیا کے عالمی بازار سے والمارٹ کمپنی مخصوص چیزوں کی خریداری کرتی ہے اور اسے عالمی بازار میں پیش کرتی ہے۔

اس سمت میں والمارٹ کمپنی نے ہندستانی بازار سے بھی سائیکل، کھلونے، صحت اور تندرستی ، گھریلو ٹیکسٹائل زمروں میں خریداری کرنا چاہتی ہے ، جس کے لیے انہوں نے براہ راست یہاں کے سپلائزر سے رابطہ کر معیار کے مطابق چیزوں کو خریداری کی پیشکش کی ہے ۔ والمارٹ کمپنی کے  ہندستان آنے سے یہاں کے تجارتی بازاروں میں مضبوطی آئے گی اور تجارتی شعبہ کو مزید مضبوطی ملے گی۔