مشہور امریکی کمپنی والمارٹ کی نظر ہندوستانی کھلونے، جوتے اور سائیکل پر،سپلائر کی تلاش جاری
والمارٹ کمپنی آئندہ 2027 تک ہندوستان سے اپنی تجارت کو 10 بلین ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا ہدف رکھتی ہے۔کمپنی کے ترجمان نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ والمارٹ کمپنی کھانے، دواسازی، استعمال ہونے والی شیاء، صحت ،تندرستی اور ملبوسات اور گھریلو ٹیکسٹائل جیسے زمروں میں نئے سپلائرز تیار کرنا چاہتی ہے