امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹیرف کی یکم اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی ہندوستان کے اوپر 25 فیصد کا ٹیرف لگا دیا ہے۔ ٹیرف لگاتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان کے لئے دھمکی آمیز زبان کا استعمال کیا۔ آپ کو بتا دیں کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ ٹیرف ہندوستان کو روس سے دوستی نبھانے کی وجہ سے لگائی ہے۔ دراصل، ہندوستان گزشتہ کئی سالوں سے روس سے سب سے زیادہ خام تیل (کچا تیل) درآمد کررہا ہے۔ ٹرمپ نے اس ٹیرف کے ساتھ ہندوستان کے اوپر جرمانہ بھی لگایا ہے۔
روس سے تجارت کرنا ہندوستان کو پڑا بھاری
روس اوریوکرین کے درمیان گزشتہ 3 سال سے جنگ جاری ہے، جس کی وجہ سے یورپی ممالک نے روس پرکئی پابندیاں عائد کررکھی ہیں اوریورپی ممالک روس سے خام تیل اورگیس درآمد نہیں کررہے ہیں، جس کی وجہ سے بھارت گزشتہ کئی سالوں سے روس سے سستا خام تیل خرید رہا ہے، جوامریکہ اوریورپ کی آنکھوں میں کانٹا بن کرکھٹک رہا ہے، جس کی وجہ سے امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف اورجرمانہ عائد کردیا ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے کیا کہا؟
انہوں نے لکھا، یاد رکھیں، اگرچہ ہندوستان ایک دوست ہے، ہم نے ان کے ساتھ برسوں سے بہت کم کاروبارکیا ہے کیونکہ ان کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں، جودنیا میں سب سے زیادہ ہیں اوران کے پاس کسی بھی ملک کے لیے سب سے زیادہ سخت اورپریشان کن غیراقتصادی تجارتی رکاوٹیں ہیں۔ اس کے علاوہ، ہندوستان نے ہمیشہ اپنا زیادہ ترفوجی سازوسامان روس سے خریدا ہے اوروہ چین کے ساتھ ساتھ روس کو توانائی فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ ایسے وقت میں جب ہرکوئی چاہتا ہے کہ روس، یوکرین میں قتل عام کو روکے، اس میں سے کوئی بھی اچھا نہیں ہے! لہٰذا اب بھارت کویکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا پڑے گا اوراس کے علاوہ ان وجوہات کی بنا پرجرمانہ بھی ہوگا۔ اس پرتوجہ دینے کا شکریہ۔ ایم اے جی اے!
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
