Bharat Express DD Free Dish

US Air strike Syria: شام میں داعش کے خلاف امریکہ کا بڑا فضائی حملہ،آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک کے تحت درجنوں ٹھکانے تباہ

امریکی فوجی حکام کے مطابق یہ آپریشن دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی مسلسل اور غیر متزلزل پالیسی کا حصہ ہے۔ سینٹکام نے واضح کیا کہ اس کارروائی کا مقصد امریکی فوجیوں اور اتحادی افواج پر ہونے والے ممکنہ حملوں کو روکنا، دہشت گرد عناصر کی صلاحیت کو کمزور کرنا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی کارروائی کرتے ہوئے اس کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ کارروائی آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک کے تحت انجام دی گئی، جس کا مقصد خطے میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنا اور مستقبل کے خطرات کا سدباب کرنا ہے۔سینٹکام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فضائی حملے امریکی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے کیے گئے۔ کارروائی کے دوران شام کے مختلف علاقوں میں موجود داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دیا جا رہا تھا۔

امریکی فوجی حکام کے مطابق یہ آپریشن دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی مسلسل اور غیر متزلزل پالیسی کا حصہ ہے۔ سینٹکام نے واضح کیا کہ اس کارروائی کا مقصد امریکی فوجیوں اور اتحادی افواج پر ہونے والے ممکنہ حملوں کو روکنا، دہشت گرد عناصر کی صلاحیت کو کمزور کرنا اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ بیان میں دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا کہ جو بھی امریکی فوجیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اسے دنیا کے کسی بھی کونے میں تلاش کر کے ختم کیا جائے گا۔

یہ فوجی شام  کے تاریخی شہر پالمیرا میں 13 دسمبر 2025 کو ہونے والے داعش حملے کے ردعمل میں شروع کی گئی تھی۔ اس حملے میں دو امریکی فوجیوں اور ایک امریکی شہری کی ہلاکت ہوئی تھی، جس کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ہدایت پر 19 دسمبر 2025 کو آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک کا آغاز کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں آئیووا نیشنل گارڈ کے 25 سالہ سارجنٹ ایڈگر برائن ٹوریس ٹووار اور 29 سالہ سارجنٹ ولیم ناتھانیئل ہاورڈ شامل تھے، جو رواں سال کے آغاز میں مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی دستے کا حصہ تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کارروائی میں 90 سے زائد جدید اور انتہائی درست نشانہ لگانے والے ہتھیار استعمال کیے گئے، جب کہ تقریباً 35 سے زیادہ دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ اس آپریشن میں دو درجن سے زائد جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آپریشن انہیرنٹ ریزولو کے تحت داعش کو مکمل طور پر شکست دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اس حملے سے سیریا میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اور آئندہ دنوں میں ایسی مزید کارروائیاں دیکھنے میں آ سکتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read