Bharat Express DD Free Dish

Philippines Earthquake: فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے متحدہ عرب امارات کی ہنگامی امداد، فوری ریلیف کے لیے امدادی سامان روانہ

متحدہ عرب امارات کی خارجہ امور کی وزات نے زلزلے کے بعد فلپائن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ، فلپائن کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقے میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہنگامی امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یو اے ای ایڈ ایجنسی کے ذریعے فراہم کی جانے والی اس امداد کا مقصد متاثرین کی فوری ضروریات پوری کرنا اور ابتدائی بحالی کے عمل میں مدد فراہم کرنا ہے۔

انسانی ہمدردی اور عالمی ذمہ داری کا اظہار

یو اے ای ایڈ ایجنسی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق احمد الامیری نے کہا کہ یہ فوری امدادی اقدام قدرتی آفات اور بحرانوں سے متاثرہ اقوام کے لیے متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی ذمہ داری کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی حکومت زلزلہ متاثرین کی مشکلات کم کرنے اور انہیں جلد از جلد معمول کی زندگی کی طرف واپس لانے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر طارق احمد العامری کے مطابق امدادی سامان اور معاونت ایک جامع ضروریاتی جائزے کے بعد فراہم کی گئی ہے، جو فلپائن کے متعلقہ حکام کے اشتراک سے مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جائزے کا مقصد متاثرہ افراد کی بنیادی ضروریات اور ترجیحات کا تعین کرنا تھا تاکہ امداد کو زیادہ مؤثر اور بروقت بنایا جا سکے۔

یواےای کا فلپائن کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات ہنگامی حالات میں متاثرین تک بنیادی ضروریات جلد از جلد پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ اقدامات اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری انسانی صورتحال کے جائزوں اور سفارشات کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات کی خارجہ امور کی وزات نے بھی زلزلے کے بعد فلپائن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ، فلپائن کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ رپورٹس کے مطابق زلزلہ فلپائن کے جنوبی علاقے منڈاناؤ میں آیا، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور نقصانات کے جائزے میں مصروف ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read