Bharat Express

This account is no longer active: ہمیشہ کے لئے بند ہوا ٹویٹر، جانیں کیا ہے وجہ…

ایلون مسک نے اپنی کمپنی کا نام بھی about.twitter.com بدل کر about.X.com کر دیا ہے۔ اگر آپ X.com کھولتے ہیں، تو یہ URL آپ کو Twitter.com پر بھیج دے گا۔

Twitter logo

ہمیشہ کے لئے بند ہوا ٹویٹر، جانیں کیا ہے وجہ...

This account is no longer active: ٹویٹر سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ٹویٹر کو ہمیشہ کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ایلون مسک نے خود اس کی جانکاری دی ہے۔ انہوں ٹویٹر پر لکھا This account is no longer active. Follow @x for updates. اس کا مطلب ہے کہ اب ٹویٹر کا ٹویٹر اکاؤنٹ  ہمیشہ کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ اب @x اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔

ٹویٹر اکاؤنٹ کا نام تبدیل کر کے کیا گیا X

موصولہ اطلاعات کے مطابق کمپنی ٹویٹر کے مرکزی اکاؤنٹ اور دیگر متعلقہ اکاؤنٹس کا نام تبدیل کر کے ایکس کر رہی ہے۔ بتادیں کہ نام کی تبدیلی کا باضابطہ اعلان پیر کو ہی کیا گیا تھا، جس کے تحت ٹویٹر اکاؤنٹ کا نام بدل کر ایکس کر دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ پلیٹ فارم کا لوگو بھی X سے تبدیل کر دیا گیا۔ اب آپ ٹویٹر ہینڈل کو X کے طور پر دیکھیں گے۔

اب دوسرے اکاؤنٹس کے ہینڈل بھی ایکس سے ہوں گے تبدیل

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسک نے ٹویٹ کرکے لوگو میں تبدیلی کا اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے لکھا، ‘جلد ہی ہم ٹویٹر برانڈ کو الوداع کہہ دیں گے اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو۔’ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اگر آج رات ایک اچھا ایکس لوگو پوسٹ کیا جاتا ہے تو ہم اسے کل پوری دنیا میں لائیو کر دیں گے۔ اس کے علاوہ ٹویٹر اور اس سے متعلق دیگر اکاؤنٹس کے ہینڈل کو بھی X سے تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس میں بزنس، اسپورٹ، تخلیق کار اور کھیل جیسے ٹویٹر ہینڈلز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Jamia Millia Islamia Admission 2023: ڈیجیٹل انڈیا کی نئی تصویر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے،جہاں بچوں سے فیس کے لئے مانگی جا رہی ہے کیش رقم

about.twitter.com کو about.x.com سے کیا گیا تبدیل

ایلون مسک نے اپنی کمپنی کا نام بھی about.twitter.com بدل کر about.X.com کر دیا ہے۔ اگر آپ X.com کھولتے ہیں، تو یہ URL آپ کو Twitter.com پر بھیج دے گا۔ لیکن پھر بھی ٹویٹر کا مرکزی یو آر ایل وہی پرانا رکھا گیا ہے یعنی twitter.com۔ قابل ذکر ہے کہ کمپنی نے ٹویٹر کا پرانا آفیشل ہینڈل بند کر دیا ہے۔ اب آپ اس ہینڈل کے بائیو میں لکھا ہوا دیکھیں گے کہ یہ اکاؤنٹ اب ایکٹیو نہیں ہے۔ مزید اپ ڈیٹس کے لیے @x کو فالو کریں۔

-بھارت ایکسپریس