Bharat Express DD Free Dish

Trump accepts Musk’s apology: ٹرمپ نے مسک کی معافی تو کر لی قبول، کشیدگی ختم کرنے کا بھی دیا اشارہ…لکین

مسک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صلح کے لیے تیار ہیں لیکن ذرائع نے بتایا کہ وہ بل میں اخراجات کو کم نہ کرنے پر فکر مند ہیں۔ انہوں نے یہ مسئلہ ریپبلکن مذاکرات کاروں کے ساتھ بات چیت میں بھی اٹھایا تھا۔

ٹرمپ نے مسک کی معافی کر لی قبول

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ تبصروں پر ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی طرف سے مانگی گئی معافی کو قبول کر لیا ہے۔ اس سے دونوں مشہور شخصیات کے درمیان تناؤ میں کمی کا اشارہ ملا ہے۔

بدھ کے روز (امریکی وقت کے مطابق) میڈیا سے بات کرتے ہوئے، پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا، ’’صدر نے آج صبح ایلون کے بیان کو قبول کیا اور اسے سراہا ہے۔ ہم امریکہ کے لوگوں کے کام اور کاروبار پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔‘‘

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ٹرمپ انتظامیہ نے مسک کے حکومتی معاہدوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جس پر صدر نے پہلے غور کرنے کا اشارہ دیا تھا، لیویٹ نے واضح طور پر کہا، ’’جہاں تک مجے پتہ ہے، ابھی تک اس سمت میں کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔‘‘

سی این این کی رپورٹ کے مطابق مسک نے خود پیر کی رات ٹرمپ کو فون کیا اور بعد میں بدھ کے روز ایک عوامی بیان جاری کیا۔ اس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تبصروں پر معافی مانگی جس پر گزشتہ ہفتے تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ کشیدگی کے درمیان مشرق وسطیٰ سے امریکی عوام کا انخلا، صدر ٹرمپ نے کہا- کیونکہ یہ ہو سکتا ہے خطرناک

یہ معافی جمعہ کے روز مسک، نائب صدر جے ڈی وینس اور وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد سامنے آئی، جس میں مبینہ طور پر اس جھگڑے پر تفصیل سے بات کی گئی۔

بل کو سینیٹ میں شدید مخالفت کا سامنا

گفتگو میں شامل ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ اہم ریپبلکن قانون ساز اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی خاموشی سے مسک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ صدر کے ساتھ صلح کریں اور ان کی انتظامیہ کے بڑے قانونی اقدام – بگ بیوٹیفل بل‘ کی حمایت کریں۔ اس بل کو سینیٹ میں شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

مسک کے ٹرمپ کے ساتھ گہرے تعلقات تھے

مسک کے کسی دور میں ٹرمپ کے ساتھ گہرے تعلقات تھے اور انہیں ٹیک دنیا میں ان کا ’پہلا دوست‘ کہا جاتا تھا۔ ان ساتھیوں نے حالیہ دنوں میں فون کالز اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے مسک کے ساتھ اپنے ذاتی تعلق کو استعمال کرکے تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

صلح کے لیے تیار ہیں لیکن مسک

مسک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صلح کے لیے تیار ہیں لیکن ذرائع نے بتایا کہ وہ بل میں اخراجات کو کم نہ کرنے پر فکر مند ہیں۔ انہوں نے یہ مسئلہ ریپبلکن مذاکرات کاروں کے ساتھ بات چیت میں بھی اٹھایا تھا۔

اب بھی غیر یقینی ہے صورت حال

صورت حال اب بھی غیر یقینی ہے، لیکن ٹرمپ کی جانب سے مسک کی معافی قبول کرنے اور دونوں طرف سے تعاون کے اشارے ملنے کے بعد، انتظامیہ اور امریکہ کے سب سے بڑے ٹیک انٹرپرینیورز میں سے ایک کے درمیان نئے تعاون کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read