Bharat Express

Fire in Saudi Airlines: پاکستان میں سعودی ایئر لائنس کے جہاز میں لگی آگ، 300 مسافر تھے سوار

سعودی ایئرلائنس 792 جمعرات کی صبح پشاورکے باچا خان ایئر پورٹ پرپہنچی تھی۔ اس دوران رن وے کے پاس لوپ میں گھومتے وقت طیارہ کے بائیں لینڈنگ گیئرمیں دھواں اٹھا اورآگ کی لپٹیں اٹھنے لگیں۔

پاکستان میں سعودی ایئرلائنس کے جہاز میں آگ لگ گئی۔ (فائل فوٹو)

Fire in Saudi Airlines in Pakistan: سعودی ایئرلائنس کی ایک جہاز میں جمعرات کو پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے وقت آگ لگ گئی۔ یہ جہاز سعودی عرب کی راجدھانی ریاض سے پشاور آرہی تھی، جہاز میں تقریباً 300 مسافر سوار تھے۔ وقت رہتے سبھی مسافروں کو محفوظ نکال لیا گیا۔ پاکستان کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، سعودی ایئر لائنس کی فلائٹ جب لینڈ کر رہی تھی، تبھی ایئر ٹریفک کنٹرولرس نے طیارہ کے بائیں طرف دھواں اور چنگاری نکلتے دیکھا۔

ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے پائلٹوں کو الرٹ کیا گیا۔ اس کے بعد فائربریگیڈ اور ریسکیو سروس کو اطلاع دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے وقت رہتے ہوئے جہاز سے نکل رہی لپٹوں پر قابو پالیا، جس سے طیارہ ایک بڑے حادثے سے بچ گیا۔ طیارہ میں 276 مسافراور 21 کرو ممبرتھے، سبھی کو ایمرجنسی سلائیڈ سے محفوظ باہرنکالا گیا۔

ہوسکتا تھا بڑا حادثہ

پاکستان کی میڈیا کے مطابق، سعودی ایئرلائنس 792 جمعرات کی صبح پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پرپہنچی تھی۔ اس دوران رن وے کے پاس لوپ میں گھومتے وقت طیارہ کے بائیں لینڈنگ گیئرمیں دھواں اٹھا اورآگ کی لپٹیں اٹھنے لگیں۔ حادثہ کی سنجیدگی کودیکھتے ہوئے ایئر پورٹ پرموجود ملازمین نے فوری اقدامات کئے ہیں۔

ایئرپورٹ پرحالات مستحکم

افسران کے مطابق، اگروقت رہتے آگ پرقابونہیں پایا جاتا تو بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، ایک ٹیم نے مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈ کے ذریعہ طیارہ سے باہر نکالا اورفائربریگیڈ نے آگ کو بجھانے میں مصروف رہی۔ پشاورایئرپورٹ کے افسران نے بتایا کہ فی الحال، ایئرپورٹ پرآمدورفت جاری ہے اورسبھی پروازیں اپنے طے وقت سے پروازکررہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔