Bharat Express

SriLankan Airlines is facing cash crunch these days: چوہا پاکستان سے طیارے کے ذریعے سری لنکا پہنچا، ہوا طیارے کا یہ حال

طیارہ جیسے ہی سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچا۔اس کی تلاش شروع کردی گئی۔ انجینئرز اور دیکھ بھال کے عملے نے جہاز کے مین ٹیننس کی جانچ کی

چوہا پاکستان سے طیارے کے ذریعے سری لنکا پہنچا، ہوا طیارے کا یہ حال

SriLankan Airlines is facing cash crunch these days: سری لنکا کی قومی ایئرلائن کا طیارہ چوہوں کی وجہ سے تین دن تک ٹیک آف نہ کرسکی۔ اس وجہ سے سرمایہ کاروں نے ایئر لائن کی دیکھ بھال پر سوالات اٹھائے۔ سری لنکن ایئر لائنز کو ان دنوں نقدی کی کمی کا سامنا ہے۔ ایسے میں اگر سرمایہ کار اپنے ہاتھ پیچھے ہٹاتے ہیں تو اس کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بتایا جارہا ہے کہ سری لنکن ایئرلائنز کے ایئربس اے 330 طیارے نے جمعرات کو پاکستانی شہر لاہور سے ٹیک آف کیا تھا۔ اس دوران ایئر لائنز میں ایک چوہا اچھل کو دکرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔

چوہا تین دن بعد مرا ہواپایا گیا

طیارہ جیسے ہی سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچا۔اس کی تلاشی شروع کردی گئی۔ انجینئرز اور دیکھ بھال کے عملے نے جہاز کے مین ٹیننس کی جانچ کی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس نے کسی اہم پرزے کو چبا نہیں لیا تھا۔ ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق طیارے نے بالآخر پروازیں دوبارہ شروع کیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے پورا شیڈول متاثر ہوا۔ ایئرلائن کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا، “طیارہ کولمبو میں تین دن تک گراؤنڈ (روک دیا )کیا گیا، چوہے کو تلاش کیے بغیر جہاز کو اڑایا نہیں جا سکا، بالآخر چوہا مراہواپایا گیا”۔

سری لنکن ائیرلائنز کے 3 طیارے پہلے ہی گراؤنڈ ہو چکے ہیں

سری لنکن ایئر لائنز کے بیڑے میں کل 23 طیارے ہیں۔ ان میں سے تین کو ایک سال سے زیادہ عرصے سے پرواز کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اس ایئر لائن کو مارچ 2023 کے آخر میں 1.8 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا تھا۔ سری لنکا کی قومی ایئر لائن کے پاس ہوائی جہاز کے انجنوں کے ضروری اوور ہال کو پورا کرنے کے لیے ضروری زرمبادلہ کی کمی ہے۔

سری لنکا کے وزیر ہوا بازی نے کیا کہا؟

وزیر ہوا بازی نیمل سری پالا ڈی سلوا نے صحافیوں کو بتایا کہ چوہا ” کی وجہ سے کچھ سرمایہ کاروں” ڈیل نہیں کر سکتےہیں۔جو قرضوں میں ڈوبی ہوئی ایئر لائن کو خریدنے پر غور کر رہے ہیں۔ کئی حکومتوں نے اسے بیچنے کی کوششیں کیں لیکن سب ناکام رہیں۔ پچھلی حکومت کی جانب سے ایئرلائن کو فروخت کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن کسی نے دلچسپی نہیں لی۔

بھارت ایکسپریس