Urdu Conclave 2026

PM Modi receives Telephone call from Israeli PM: مشرق وسطیٰ کشیدگی کے درمیان بنجامن نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی کو کیا فون، جانئے کیا ہوئی دونوں لیڈران کے درمیان بات

 ایک طرف مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ تو وہیں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ہندوستان فون کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو کال کرکے دونوں ممالک کے رشتوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 مشرقِ وسطیٰ میں ایران اوراسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی وزیرِاعظم بنجامن نیتن یاہونے جمعرات کووزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلیفون پربات کی۔ دونوں لیڈران نے ہندوستان اوراسرائیل کے دوطرفہ تعلقات، اسٹریٹجک شراکت داری اورمغربی ایشیا کی تازہ صورتحال پرتفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں لیڈران نے باہمی تعاون کومزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اورمختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا۔ دونوں اس بات پربھی متفق ہوئے کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظرایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

ٹیلیفونک گفتگوکے دوران مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت، خصوصاً ایران اوراسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پربھی بات ہوئی۔ قابلِ ذکرہے کہ 28 فروری 2026 کوایران پراسرائیل اورامریکہ کے مشترکہ حملے کے بعد خطے میں تناؤ مزید بڑھ گیا تھا۔ ہندوستان مسلسل دونوں ممالک سے تحمل اورامن برقراررکھنے کی اپیل کرتا رہا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کو6 اگست 2026، جمعرات کے روزاسرائیلی وزیرِاعظم بنجامین نیتن یاہوکا فون آیا، جس میں دونوں لیڈران نے بھارت-اسرائیل خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

1992 سے سفارتی تعلقات، دفاع اورٹیکنالوجی میں مضبوط تعاون

ہندوستان اوراسرائیل کے درمیان 1992 میں باضابطہ سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل مضبوط ہوئے ہیں، جبکہ وزیرِاعظم نریندرمودی کے دورِ حکومت میں انہیں مزید وسعت ملی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاع، جدید ٹیکنالوجی، زراعت، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اوردیگراہم شعبوں میں قریبی تعاون جاری ہے۔ بھارت اوراسرائیل کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم تقریباً 3.75 ارب امریکی ڈالربتایا جاتا ہے، جبکہ دفاعی تعاون اورمشترکہ ہائی ٹیک تحقیق بھی اس شراکت داری کا اہم حصہ ہے۔ حالیہ ٹیلیفونک گفتگو کو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read