وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ کے موقع پر امریکی نائب صدر جے ڈی وانس، ان کی ہندوستانی نژاد بیوی اوشا اور بیٹوں سے ملاقات کی۔ پی ایم مودی نے جے ڈی وانس کے بیٹے وویک کی سالگرہ میں شرکت کی اور انہیں تحفہ بھی دیا۔ انہوں نے جے ڈی وانس کے خاندان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ وانس کی اہلیہ اوشا اور ان کے بیٹوں ایون اور وویک کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پی ایم مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا، “امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کے خاندان کے ساتھ ایک شاندار ملاقات ہوئی۔ مختلف موضوعات پر ہماری بہت اچھی بات چیت ہوئی۔ ان کے بیٹے وویک کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کر کے بہت خوشی ہوئی۔”
Had a wonderful meeting with US @VP @JDVance and his family. We had a great conversation on various subjects. Delighted to join them in celebrating the joyous birthday of their son, Vivek! pic.twitter.com/gZpmt1jg5M
— Narendra Modi (@narendramodi) February 11, 2025
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے ذریعہ پی ایم مودی اور جے ڈی وانس کے درمیان دو طرفہ بات چیت کا ایک ویڈیو شیئر کیا گیا تھا، جس میں اوشا ان دونوں کو دیکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جے ڈی وانس اور پی ایم مودی کے درمیان یہ ملاقات سربراہی اجلاس کے فوراً بعد ہوئی تھی۔ اپنے خطاب میں امریکی نائب صدر نے مصنوعی ذہانت پر سربراہی اجلاس کی شریک صدارت کرنے والے پی ایم مودی کے مثبت موقف کا خیرمقدم کیا۔ وانس نے کہا، “میں وزیر اعظم مودی پوزیٹیو رخ کی تعریف کرتی ہوں۔ اے آئی لوگوں کو سہولت فراہم کرے گا اور انہیں زیادہ پروڈیک ٹیوبنائے گا۔ یہ ہیومن کی جگہ نہیں لے گا، یہ کبھی ہیومن کی جگہ نہیں لے گا۔”
اے آئی سمٹ میں پی ایم مودی نے کیا کہا؟
پیرس میں اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا تھا کہ اے آئی ہمارے معاشرے، معیشت اور سیکورٹی کو مثبت انداز میں بدل رہا ہے۔ یہ انسانیت کے لیے مفید ہے۔ ہمیں اس پر گہرائی سے سوچنا ہوگا اور اس پر بات چیت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس صدی میں AI ‘کوڈ فار ہیومینٹی’ لکھ رہا ہے۔ AI لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بدل رہا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ملازمت کی نوعیت بھی بدل رہی ہے۔ AI کی وجہ سے روزگار کے بحران کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ٹیکنالوجی ملازمتوں کو ختم نہیں کرتی، AI روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ اس دوران پی ایم مودی نے اگلی اے آئی سمٹ ہندوستان میں منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


