پاکستانی بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ (Image Source: @MuhammadSaadZa)
Pakistan Helicopter Crash: پاکستانی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر پیرکے روز یعنی 4 ستمبر کو دوپہر کے وقت بلوچستان کے گداور علاقے میں تباہ ہوگیا۔ یہ حادثہ یامیت کے تربیتی پروازکے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں جہازمیں سوارتمام افسران ہلاک ہوگئے۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ گوادرمیں ہیلی کاپٹرکے حادثے میں پاک بحریہ کے دوافسران اورایک سپاہی جان کی بازی ہارگئے۔
ڈان ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق، پاک بحریہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹرگوادرمیں تربیتی پروازکے دوران گرکرتباہ ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ممکنہ طورپرہیلی کاپٹردوران پروازفنی خرابی کے باعث گرکرتباہ ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں پاک بحریہ کے دوافسران اورایک سپاہی جاں بحق ہوئے۔
نگراں وزیر اعظم انوالحق کاکڑ کا اظہارافسوس
رپورٹ کے مطابق، ترجمان نے کہا کہ حادثہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ سرکاری پی ٹی وی نیوز نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق وقار نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورہلاک ہوئے افراد کے تئیں اظہارتعزیت پیش کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی صدر عارف علوی نے بھی ہیلی کاپٹر حادثہ سے متعلق گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر اظہار افسوس
وزیراعظم کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک بحریہ کے تیں اہلکاروں کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار اور شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا@anwaar_kakar pic.twitter.com/4x7RyDXXfd
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 4, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسی علاقے میں چینی انجینئروں پر حملہ ہوا تھا، اس میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان میں چار انجینئرتھے۔ رپورٹ کے مطابق، نیوی کا یہ ہیلی کاپٹرسمندر میں تباہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے مبینہ ویڈیو اور فوٹو وائرل ہو رہے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
صدر مملکت کا ہیلی کاپٹر حادثے میں نیوی کے افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار
صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ، وطن کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا pic.twitter.com/6sjgjm1WBF
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 4, 2023
وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ تصاویر اسی ہیلی کاپٹر کے ہیں، جو تباہ ہوا ہے۔ حالانکہ پاکستانی بحریہ یا حکومت نے ابھی تک اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔