Bharat Express

Shah Mahmood Qureshi Arrested: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گرفتار، جانئے کیا ہے معاملہ

پاکستان کے سابق وزیرخارجہ اورتحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شاہ محمودقریشی کو ہفتہ کے روز گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے انہیں اسلام آباد میں گرفتارکیا۔

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گرفتار۔ (فائل فوٹو)

Shah Mahmood Qureshi News: پاکستان کے سابق وزیرخارجہ اورتحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شاہ محمودقریشی کو ہفتہ (19 اگست) کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے انہیں اسلام آباد میں گرفتارکیا۔ جیونیوزنے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر کی چل رہی جانچ کے سلسلے میں شاہ محمودقریشی کواسلام آباد واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا الزام ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے باہر کرنے کے لئے امریکہ کی طرف سے دھمکی تھی۔

کیا ہے سائفرموضوع؟

سفرموضوع پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے گزشتہ سال اقتدار سے باہر ہونے کے بعد کئے گئے وعدے سے وابستہ ہے۔ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں امریکی سازش کے تحت باہرکا راستہ دکھایا گیا تھا اور انہوں نے اپنے مخالفین کو کوسنے کے لئے ایک سفارتی کیبل کا حوالہ دیا تھا۔ دوسری جانب  نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائفرکے معاملے میں شاہ محمود قریشی نامزد تھے۔

پی ٹی آئی کے جنرل سکریٹری نے کیا یہ دعویٰ

عمران خان کی پارٹی کے جنرل سکریٹری عمرایوب خان نے بھی ٹوئٹر پر شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی خبر شیئرکی ہے۔ ایوب خان نے کہا کہ ایک پریس کانفرنس کے بعد گھرپہنچنے پر شاہ محمود قریشی کو حراست میں لیا گیا۔ عمرنے کہا،  “پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب کو 25 منٹ پہلے اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ وہ ایک پریس کانفرنس کے بعد گھرپہنچے تھے۔”

انہوں نے مزید کہا، ”سخت الفاظ میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ امید تھی کہ پھانسی وادی پی ڈی ایم حکومت کے جانے کے بعد بدامنی کے اقتدار کا خاتمہ ہوجائے گا، لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کارگزارحکومت اپنی سابقہ پھانسی وادی حکومت کے ریکارڈ کو توڑنا چاہتی ہے۔”

 بھارت ایکسپریس۔