Bharat Express DD Free Dish

ہندوستان کا طیارہ مارگرانے کے پاکستان کے دعوے کی کھلی پول، دنیا کے سامنے آگئی حقیقت

آپریشن سندورکوانجام دینے کے بعد حکومت نے آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں حکومت نے اپوزیشن پارٹیوں کواس آپریشن کے بارے میں جانکاری دی۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: ہندوستان نے 7 مئی کو’آپریشن سندور‘ کوانجام دیا، جس میں پاکستان کے دعوے کی پول کھل گئی ہے۔ پاکستان دعویٰ کررہا تھا کہ اس نے ہندوستان کے 5 ایئرکرافٹ کوبھی مارگرایا۔ پاکستان اپنے ہی جھوٹے دعوے میں پھنس گیا، جب وزیردفاع سے اس پر سوال پوچھ لیا گیا۔ پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف سے جب سی این این نے ہندوستانی طیاروں کو گرانے کے ثبوت مانگے تو پاکستان غیرذمہ دارانہ رویہ پر اترآیا۔

اس نے خود کسی ذرائع کا حوالہ نہ دے کر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا ذکرکیا۔ اس نے ویڈیوز کی تصدیق کرنے کی بھی ذمہ داری نہیں دکھائی۔ خیر دکھاتا بھی کیسے، جب اس نے ہندوستانی فوج کے کسی ایئرکرافٹ کو مارا ہی نہیں، تو پھرثبوت کہاں سے لے کرآتا۔ ایسے میں پاکستان ایک بار پھر دنیا کے سامنے جھوٹے دعوے سے متعلق بے نقاب ہوگیا ہے۔

کن ایئرکرافٹ کو گرانے کا کررہا تھا دعویٰ؟

’آپریشن سندور‘ میں پاکستان کے فوجی ذرائع کی طرف سے  دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے اپنے تحفظ میں پانچ ہندوستانی  فضائیہ کے جیٹ طیاروں اورایک ڈرون کومارگرایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرائے گئے طیاروں میں تین رافیل جیٹ طیارے فرانس میں بنائے گئے جدید ترین ملٹی رول لڑاکا طیارے، نیز ایک MiG-29 اور ایک Su-30 جنگجوطیارے شامل ہیں۔ جب سی این این نے پاکستان کے وزیردفاع سے ثبوت مانگے تووزیردفاع نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیوکا حوالہ دیا۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان کی طرف سے کئے گئے حملوں کا جواب دینے کی قسم کھائی ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد، ہندوستان میں صرف فوجی ٹھکانوں پرحملہ کرے گا۔ شہری علاقوں میں حملہ نہیں کرے گا جبکہ پاکستان کی فوج ایل اوسی پرمسلسل سیزفائرمیں ہندوستان کے معصوم شہریوں کونشانہ بنا رہی ہے۔

کارنیگی اینڈومنٹ فارانٹرنیشنل پیس میں ساؤتھ ایشیا پروگرام کے سینئرفیلواورڈائریکٹرمیلان ویشنونے کہا کہ اگرہندوستان کوواقعی نقصان ہوا ہے تو پاکستان گرائے گئے طیاروں کی طرف اشارہ کرسکتا ہے اورجیت کا دعویٰ کرسکتا ہے، چاہے حالات کتنے ہی خراب ہوں۔ اس سے پاکستان یہ دعویٰ کرسکے گا کہ اس نے ہندوستانی فوجی ٹھکانوں پربھاری قیمت عائد کی ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔