جموں وکشمیرکے پہلگام میں حال ہی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کی طرف سے مسلسل بیان بازی کی جا رہی ہے۔ اب پاکستان کے وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت کے پاس ”قابل اعتماد خفیہ جانکاری“ ہے، جو یہ اشارہ دیتی ہے کہ ہندوستان آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے اندرفوجی حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس وارننگ کے ساتھ ہندوستان کو ایک پیغام بھی دیا گیا ہے، جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ایسی کسی بھی کارروائی کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔
پاکستانی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے الزام لگایا کہ ہندوستان پہلگام حادثہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بارے میں ”بے بنیاد اورمن گھڑت“ دعووں کا استعمال فوجی حملہ کوصحیح ٹھہرانے کے لئے کررہا ہے۔ انہوں نے اس بات پربھی زوردیا کہ پاکستان خود لمبے وقت سے دہشت گردی کا شکاررہا ہے اوراس نے ہمیشہ اس کے سبھی طرح کے اقدامات اوراظہارکی مذمت کی ہے۔
پاکستانی وزیرنے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکاررہا ہے اوراس نے ہمیشہ ہر طرح سے دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماہرین کے ایک غیرجانبدارکمیشن کے ذریعہ “قابل اعتماد، شفاف اورآزاد” تحقیقات کی پیشکش کی ہے اورہندوستان پر تحقیقات سے گریزکرنے اورتصادم کا راستہ اختیارکرنے کا الزام لگایا ہے۔
فوج کوآپریشن کی کھلی چھوٹ
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کے روزاعلیٰ دفاعی حکام کو بتایا کہ مسلح افواج کو پہلگام دہشت گردانہ حملے پرہندوستان کی کارروائی کے طریقے، ہدف اوروقت کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے “آپریشنل فری ہینڈ” دیا گیا ہے۔ بہارکی ریلی میں پی ایم مودی نے کہا تھا کہ دہشت گردوں اوران کے’’حامیوں‘‘ کی شناخت کی جائے گی، ان کا سراغ لگایا جائے گا اورسزا دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ “دنیا کے آخرتک” دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے۔ دریں اثنا، پاکستان نے عالمی برادری سے چوکس رہنے کی اپیل کی ہے اورخبردارکیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے کسی بھی فوجی کارروائی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے سے تعلقات ختم!
آپ کو بتا دیں کہ 22 اپریل کو ہوئے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 لوگ مارے گئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے اورایک درجن سے زیادہ دیگرزخمی ہوگئے۔ یہ 2019 میں آرٹیکل 370 کے منسوخ ہونے کے بعد سب سے بڑا دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک ہے۔ حالانکہ حکومت نے ابھی تک پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے مہلوکین کی تعداد کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے ذمہ داردہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لئے تلاشی مہم شروع کی۔ حملے کے بعد سے سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


