Khalilur Rehman Qamar was tortured and looted: خلیل الرحمن قمر کو ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دے کر اغوا کرکے لوٹ لیا،تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا
خلیل الرحمان قمر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’ملزمان نے مجھ سے زبردستی میرے فون کا پاس ورڈ لیا اور میرے فون کا ڈیٹا اپنے فون پر ٹرانسفر کر لیا اور مجھے بری طرح زدوکوب کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی دوران ایک ملزم ان کا اے ٹی ایم کارڈ لے کر اٹھا اور گن پوائنٹ پر اس کا پاس ورڈ پوچھا۔
Bangladesh Violence: کرفیو، گولی مار کر موت کا حکم… جانئے ریزرویشن کی آگ میں کیوں جل رہا ہے بنگلہ دیش؟
اس بارے میں حکمراں عوامی لیگ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور رکن پارلیمنٹ عبیدالقادر نے کہا کہ کرفیو آدھی رات سے شروع ہو کر اگلے دن دوپہر 12 بجے تک رہے گا۔ اس کے بعد لوگوں کو دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک نرمی دی جائے گی۔
Israel Strikes Drone Attack on Yemen: یمن پر اسرائیل کا جوابی حملہ، ڈرون حملے میں اب تک 3 افراد ہلاک
اسرائیل نے تل ابیب پر حوثی ڈرون حملے کے جواب میں یمن پر حملہ کیا ہے۔ حوثی سے منسلک المسیرہ ٹی وی نے کہا کہ ہفتہ کو ہوئے اس حملے میں حدیدہ میں تیل کے ایک ڈپو اورایک پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس اسرائیلی ڈرون حملے میں اب تک تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہیں۔
Trump paints a familiar vision: صدر بنا تو پہلے دن سرحدیں بند کر دوں گا،روس یوکرین جنگ کا خاتمہ اور دنیا میں امن لاؤں گا:ٹرمپ
سابق امریکی صدر نے گزشتہ روز یوکرینی صدر زیلنسکی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اور روس کی جنگ میں بے شمار معصوم لوگ مارے گئے۔ٹرمپ کہنا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے وعدہ کیا۔
Pakistan declared the Israeli Prime Minister as a terrorist: پاکستان کی حکومت نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا، تحریک لبیک کا دھرنا کامیاب
تحریک لبیک پاکستان کے ہزاروں حامیوں نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کے لیے گزشتہ ہفتے دارالحکومت کے قریب ایک ریلی نکالی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا جائے، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور فلسطینیوں کو امداد بھیجی جائے۔
The world court says Israel’s occupation is illegal: فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی، اسے فوراً ختم ہونا چاہیے: عالمی عدالت انصاف
عالمی عدالت نے مزید کہا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی پالیسیاں اور طرز عمل ان علاقوں کے بڑے حصے کو ضم کرنے کے مترادف ہیں۔یہ بیان ایک غیر پابند ایڈوائزری رائے میں سامنے آیا ہے جسے ایک جج نے عدالت میں پڑھ کر سنایا۔
Encouraging those interested in Space: خلا میں دلچسپی رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی
نئی دہلی میں واقع امیریکن سینٹرمیں منعقد ایک ورکشاپ نے طلبا کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی سے متعلق تجسس کو بیدارکرنے کا کام کیا۔ طلبا اس سے کافی پُرجوش نظرآئے۔
Bangladesh Protests: بنگلہ دیش میں تشدد کی آگ میں جل گئیں105 جانیں، پورے ملک میں کرفیو نافذ، وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اٹھایا یہ بڑا قدم
پولیس نے بعض علاقوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ ایک مقامی صحافی نے بتایا کہ دارالحکومت ڈھاکہ میں کئی مقامات پر چھتوں سے آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے گئے اور کئی مقامات پر دھواں آسمان کی طرف اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔
Russia Ukraine War: روسی فوج میں کام کرنے والے 50 ہندوستانی آنا چاہتے ہیں ملک واپس، حکومت ہند سے کی یہ اپیل
وزیر اعظم نریندر مودی نے ماسکو میں اپنے حالیہ سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور ہندوستانی شہریوں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔
Close aide of Osama Bin Laden, arrested: اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی پاکستان کے لاہور سے ہوا گرفتار، پنجاب پولیس نے کیا دعویٰ
یہ دہشت گرد اگست 2021 سے افغانستان میں دکھائی دیا تھا اور حال ہی میں پاکستان داخل ہوا، اس سطح کا دہشت گرد پاکستان میں کیا کر رہا تھا تفتیش کر رہے ہیں۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔