Bharat Express

بین الاقوامی

خالصتان تحریک سکھ برادری کے لیے الگ ملک بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ بھارت میں خالصتان تحریک کی حمایت کرنے والے سکھوں کی تعداد کم ہے لیکن مغربی ممالک میں آباد سکھ بھی آزادی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ مارچ اور جولائی 2022 کے درمیان اٹلی میں رہنے والے سکھوں کے درمیان ایک ریفرنڈم بھی ہواتھا۔

رپورٹ میں 7 اکتوبر کو ہونے والے تشدد اور گزشتہ سال کے اختتام کے درمیان کے وقت کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ تنازعہ کے دوران دونوں فریقوں کی جانب سے حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور جرائم کی وسیع رینج کو نمایاں کرتا ہے۔

کویت کے جنوبی منگف میں بدھ کے روز ایک حادثہ ہوگیا۔ یہاں پر ایک عمارت میں آگ لگنے سے 40 سے زیادہ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ بتایا جاستا ہے کہ ہلاک ہونے والے 40 افراد ہندوستانی ہیں۔ جانکاری کے مطابق، آگ پر قابوپالیا گیا ہے۔

ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے نے روس سے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے حوالے سے دہلی میں روسی سفارت خانے اور روسی حکام کے ساتھ یہ معاملہ سختی سے اٹھایا ہے۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ہنٹربائیڈن کیخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کامقدمہ اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، استغاثہ نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے، غلط بیانی کے شواہدپیش کردیے۔ جیوری نے فیصلے کیلئے شواہد اور گواہوں کے بیانات پر غور شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 24-2023 کا اقتصادی سروے جاری کردیا اور کہا کہ مہنگائی کی شرح 48 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد تک آ گئی۔ جلد سنگل ڈیجٹ پر آجائے گی۔ پالیسی ریٹ کو بھی بتدریج نیچے آنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں اور  مقامی رہائشی افراد 78 تارکین وطن کو بچانے میں کامیاب  رہے تاہم  تقریباً 100 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں موجود زندہ بچ جانے والوں نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ کشتی میں 250 کے قریب افراد سوار تھے۔

مہاراشٹر کے ناسک میں 'وشوا بندھو بھارت' تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جے شنکر نے کہا تھا، "اظہار رائے کی آزادی کا مطلب تشدد کی آزادی نہیں ہے، اظہار رائے کی آزادی کا مطلب بیرون ملک علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کی حمایت نہیں ہو سکتا۔

پیر کے روز حماس نے اس قرارداد کا خیر مقدم کیا۔ ووٹنگ کے بعد ایک بیان میں حماس نے کہا کہ وہ ثالثوں کے ساتھ تعاون کرنے اور معاہدے کے اصولوں پر عمل درآمد کے لیے بالواسطہ مذاکرات میں داخل ہونے کے لیے تیارہے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں لائی گئی جنگ بندی تجویز کی حمایت میں کونسل کے 14 اراکین نے ووٹ دیا ہے جبکہ روس ووٹنگ میں شامل نہیں ہوا۔ حماس نے تجویز منظور کرنے کا استقبال کیا اور ایک بیان میں کہا کہ وہ ثالثوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔