Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

سینٹ-گوبین، ایک پائیدار تعمیراتی کمپنی جس کا صدر دفتر فرانس میں ہے، ہندوستان میں تین گنا ترقی کا ہدف رکھتا ہے، جس کا مقصد 2035 تک 14,200 کروڑ  روپے سے تقریباً 50,000 کروڑ روپے تک کاروبار میں اضافہ کرنا ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو اور ایڈیٹر ان چیف وجے جوشی نے کہا کہ ہندوستان اور اٹلی کے درمیان بہت کچھ مشترک ہے اور دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے بارے میں مزید جاننا چاہیے۔ جوشی نے کہا کہ وہ اٹلی کے بہت بڑے فین ہیں اور یورپ کے کسی بھی شہر کے مقابلے زیادہ مواقع پر روم گئے ہیں۔

اپنی خواہشات کی بنیاد پرانہوں نے ایسی ڈگری کا انتخاب کیا، جوان کی صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے فروغ دے اورملازمت کے مواقع کے لیے اہم رابطے فراہم کرے۔ اس کے بعد قانتہ نے امریکہ بھرمیں ان پروگراموں پرتحقیق کی جو ان کے شعبے میں خاص وصف کے لیے جانے جاتے ہیں۔

اسرائیلی ٹینک اس علاقے پرحملہ کرنے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ انھوں نے نصیرات کے شمالی علاقوں میں ہلاک شدہ فلسطینیوں کی 19 لاشیں برآمد کیں۔

وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے 2 نومبر 2024 کو نئی دہلی میں کینیڈا کے ہائی کمیشن میں اس معاملے پر سخت احتجاج درج کرایا کیونکہ یہ اقدامات تمام سفارتی دفعات کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر دستخط ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب آئی ڈی ایف لبنان کے مختلف حصوں پر تیزی سے فضائی حملے کر رہا ہے۔

معلومات کے مطابق چنمے کرشنا کو ڈھاکہ میں غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور چٹاگانگ کی عدالت نے اسے حراست میں لینے کا حکم دیا، الزام یہ ہے کہ اس نے ’’سناتن جاگرن منچ‘‘ کے تحت ایک ریلی کے دوران بنگلہ دیش کے قومی پرچم پر بھگوا جھنڈا لہرایا تھا۔ اسے ملک کی خودمختاری کی توہین سمجھا گیا۔

بنگلہ دیش میں سنت چنمے کرشن داس کی گرفتاری سے متعلق تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے بڑھتے ہوئے تشدد اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ میں اقتدار حاصل کرنے والے لوگ ہر علاقے میں ناکام ہورہے ہیں۔

اسرائیل اور حماس کی لڑائی کو روکنے اور بقیہ یرغمالیوں کو واپس لانے کے لیے امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں کئی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ حماس کا زور جنگ کے خاتمے اور تمام آئی ڈی ایف فورسز کو واپس بلانے پر رہا ہے۔ دوسری جانب نیتن یاہو نے ان شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔ حماس ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کر رہا ہے۔

آبزرویٹری کے مطابق، ایک دن پہلے، ایچ ٹی ایس کی تیاریوں کی وجہ سے مغربی حلب کے دیہی علاقوں میں اطاریب اور آس پاس کے دیہاتوں سے عام شہریوں کی بڑی تعداد میں نقل مکانی ہوئی تھی۔ ایچ ٹی ایس، جسے پہلے نصرہ فرنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، کو کئی ممالک دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں۔