New Zealand Earthquake: نیوزی لینڈ میں جمعرات (16 مارچ) کو زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق، زلزلہ کے جھٹکے کی شدت 7.1 ریکٹر اسکیل تھی۔ دنیا میں ہونے والے زلزلہ سے متعلق سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ادارہ یونائیٹیڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق، نیوزی لینڈ کے کیرما ڈیک جزائر میں 7.1 شدت کا زلزلہ 10 کلومیٹرکی گہرائی میں آیا۔ اتنے شدید زلزلہ کے جھٹکے سے کیا نقصان پہنچا ہے، ابھی اس سے متعلق انتظار ہے۔
Notable quake, preliminary info: M 7.0 – Kermadec Islands region https://t.co/zwWR2PZJfQ
— USGS Earthquakes (@USGS_Quakes) March 16, 2023
یو ایس جی ایس کے ایک بیان کے مطابق، جمعرات (16 مارچ) کی صبح نیوزی لینڈ کے شمال میں واقع کیرماڈیک جزائر خطے میں 7.1 ریکٹر اسکیل کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ 10 کلو میٹر کی گہرائی پر تھی۔ چونکہ زلزلہ سمندر میں آیا ہے، ایسے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلہ کے ایپک سینٹر سے 300 کلو میٹر کے دائرے میں سنامی آسکتی ہے۔
اس سے پہلے گزشتہ ماہ ہی ترکیہ اورشام میں آئے تباہ کن زلزلہ نے ہزاروں لوگوں کی جان لے لی تھی۔ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کو صدی کا سب سے بڑا زلزلہ بتایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ نے زلزلہ سے متعلق بھاری تباہی مچائی تھی۔ اس زلزلے سے 11 سب سے زیادہ صوبوں میں کم ازکم 9.1 ملین لوگوں کے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ او سی ایچ اے نے ترکیہ آفت اور ایمرجنسی منیجمنٹ پریسیڈنسی (اے ایف ڈی اے) کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، زلزلہ کے 9 دن بعد بدھ تک ترکیہ میں 35,400 سے زیادہ لوگوں کی جان چلی گئی اور 105,500 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔