Bharat Express

Mizoram Lengpui Airport: میزورم کے لینگ پوئی ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ، میانمار آرمی کا طیارہ حادثہ کا شکار،چھ افراد زخمی

میانمارآرمی کے طیارے کے گرنے سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ طیارے میں پائلٹ سمیت 14 افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو لینگپوئی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

میزورم کے لینگ پوئی ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ، میانمار آرمی کا طیارہ حادثہ کا شکار،چھ افراد زخمی

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں 23 جنوری کو لینگپوئی ہوائی اڈے پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ میانمار کی فوج کا طیارہ دارالحکومت ایزول کے قریب لینگ پوئی ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہو گیا۔ لینگپوئی ہوائی اڈا ایک گھریلو ہوائی اڈا ہے جو ایزول کے قریب واقع ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فوجی طیارہ میانمار سے ان فوجیوں کو ایئر لفٹ کرنے کے لیے آیا تھا جو ہندوستان-میانمار سرحد عبور کر کے گزشتہ ہفتے میزورم میں داخل ہوگئےتھے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق میزورم کے ڈی جی پی نے کہا، ‘میانمارآرمی کے طیارے کے گرنے سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ طیارے میں پائلٹ سمیت 14 افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو لینگپوئی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ میانمار میں فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے جس کی وجہ سے فوجی بھاگ کر میزورم کے لانگٹلائی ضلع میں داخل ہو گئے۔ طیارہ ان فوجیوں کو لینے بھارت آیا تھا۔
https://urdu.bharatexpress.com/national/bihar-cm-nitish-kumar-reaches-rajbhavan-5-february-budget-session-2024-nak-77970

یہ بھی پڑھیں: نتیش کمار اچانک گورنر سے ملنے پہنچے، بہار میں سیاسی قیاس آرائیوں کا بازار گرم

اراکان آرمی نے کیا تھا  میانمار کے فوجیوں پر حملہ

میانمار میں اراکان آرمی (اے اے) کے باغی میانمار کے فوجیوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ مغربی میانمار کی ریاست راکھین میں باغیوں کا فوج پر غلبہ ہے۔ اقتدار کی اس کشمکش میں میانمار کے 276 فوجی میزورم گھں آئے تھے۔ جس میں سے 184 فوجیوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس